جن بھاگیداری کی ایک منفرد جی-20

A unique G-20 by Jan Bhagedari

جن بھاگیداری کی ایک منفرد جی-20 کس طرح بھارت نے ایک مقتدر سفارتکارانہ تقریب کوعوامی تقریب کی شکل دے دی ایس جئے شنکر، مرکزی وزیرخارجہ بھارت کی جی-20 کی صدارت نے اپنے آپ کو منفرد طریقے سے متعدد انداز میں پیش کیا ہے۔ اس نے ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اور کلیدی تشویشات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ گلوبل ساؤتھ کی آواز میں زور پیدا کیا ہے اور موسمیاتی کارروائی اور سرمایہ ، توانائی ، تغیرات ، ایس ڈی جی نفاذ اور ٹیکنالوجی تغیرات جیسے شعبوں میں اولوالعزمی کو فروغ…

کیا مسلمانوں کی نشاۃ ثانیہ ممکن ہے؟

Is the renaissance of Muslims possible?

کیا مسلمانوں کی نشاۃ ثانیہ ممکن ہے؟ عادل فراز adilfaraz2@gmail.com اٹھارویں صدی کے اواخر میں جب نپولین نے مصر پر حملہ کیاتو مرادبے نے جامع ازہر کے علما کو جمع کرکے ان سے موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے مشورہ کیا۔علمائے ازہر نےبا اتفاق یہ رائے دی کہ جامع ازہر میں صحیح بخاری کاختم شروع کردیناچاہیےکہ یہ حصول مقاصد کے لئے تیر بہ ہدف ہے ۔مرادبے قوت فیصلہ سے عاری تھا اس لئے اس نے علما کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے صحیح بخاری کا عمل شروع کروادیا۔لیکن ابھی…

غریب ذہین طلبہ کا تعلیمی مستقبل 

Educational future of poor intelligent students

غریب ذہین طلبہ کا تعلیمی مستقبل  ترتیب:  عبدالعزیز قریب 40سال پہلے کی بات ہے کہ راقم محض اتفاق سے ایک دولت مند امیر کبیر کی محفل میں موجود تھا۔ کچھ دیر میں ان کا ایک ملازم جو ان صاحب کے پاس تیس برس سے کام کر رہا تھا، دست بستہ حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میرا بیٹا آج میٹرک کے امتحان میں درجہ اول سے کامیاب ہوا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے بعد انجینئرنگ کورس میں داخلہ لے۔ اس کے خیالات تو بہت اونچے ہیں لیکن میں…

’ایک دیش ایک چناؤ‘ کا شگوفہ

’ایک دیش ایک چناؤ‘ کا شگوفہ ایک دیش ایک تعلیم ، ایک دیش ایک علاج کیوں نہیں؟ عبدالعزیز جو ریاست فلاحی ہوتی ہے عوام کی فلاح وبہبود کا خیال زیادہ سے زیادہ کرتی ہے۔ وہ عوامی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ زیادہ سے زیادہ دیتی ہے۔ لیکن جو حکومت یا ریاست عوامی یا فلاحی نہیں ہوتی وہ عوام کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ ہندستان کی…

پسماندہ مسلمانوں کے تئیں سیاسی قربت : پس پردہ ذات – برادری میں نابرابری کی حقیقت

Political Proximity to Backward Muslims: The Backward Caste-Reality of Inequality in the Community.

پسماندہ مسلمانوں کے تئیں سیاسی قربت : پس پردہ ذات – برادری میں نابرابری کی حقیقت۔ از کرسٹاف جیفریلو، کلیا رسن اے،24 اگست ، 2023 مترجم: محمد عبدالمؤمن، بنگلور بھارتیا جنتا پارٹی کی جانب سے معروف مفروضے کے برخالف مسلم کمیونیٹی میں موجود برادریوں اور ذاتوں کے بیچ اندرونی نابرابری کا فرق کافی کم ہے۔ بلکہ پوری کمیونیٹی مجموعی طور پر محرومی کا شکار ہے۔ چند ماہ قبل، بھوپال میں بی جے پی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ان کی پارٹی کے…

وزیر اعظم کا عظیم وژن – ہندوستان کا سنہری دور

Prime Minister's Grand Vision - Golden Age of India

وزیر اعظم کا عظیم وژن – ہندوستان کا سنہری دور تحریر:پیوش گوئل ،تجارت اور صنعت کے ،صارفین امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کےمرکزی وزیر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے،لال قلعہ کی فصیل سے،ہندوستان کے لیے ترقی اور خوشحالی کے ایک دیرپا سنہری دور کے اپنے عظیم وژن کو بیان کیا ہے، کیونکہ ماں بھارتی ایک ہزار سال کی غلامی، محکومی اور مفلسی کے دور کے بعد اعتماد کے ساتھ پھر سے عروج  حاصل کررہی ہے۔ وزیر اعظم مودی، ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں، جو آزادی…

ہندوستان میں مسلم ووٹ کی بے وزنی اور اس کا حل

The weightlessness of the Muslim vote in India and its solution

ہندوستان میں مسلم ووٹ کی بے وزنی اور اس کا حل محمد علم اللہ ، نئی دہلی ‎ہندوستان کا موجودہ سیاسی منظر نامہ مکمل طور پرایک ہی رنگ میں رنگ چکا ہے۔کسی دوسرے رنگ کے لیے فی الحال یہاں کوئی گنجائش نکلتی نظر نہیں آرہی۔ خاص طور پر مسلمانوں کو تو تقریباًبے حیثیت بنا ہی دی گیا ہے۔انھیں موجودہ سیاسی منظرنامے سے باہر رکھنے کے لیے قابل ذکر مسلم آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کا جو سلسلہ آزادی کے بعد شروع ہوا تھاس اس میں مزید تیزی متعارف…

نفرت کا بلڈوزر، جبرو ظلم کی حکومت

The bulldozer of hate, the reign of oppression

نفرت کا بلڈوزر، جبرو ظلم کی حکومت  خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ عبد العزیز حکومت کے قیام کا اصل مقصد امن و امان نظم و نسق ہوتا ہے لیکن اگر حکومت انارکی اور بد نظمی کا ذریعہ بن جائے تو امن و امان بھلا کیسے قائم ہو سکتا ہے اور لوگ امن و سکون کی سانس کیسے لے سکتے ہیں؟ گزشتہ آٹھ نو سال سے پورے ملک میں ایسی حکومت قائم ہے جو امن و امان کی علمبردار بننے کے بجائے بد امنی اور بد نظمی…

’امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے‘

’امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے‘

’امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے‘ عبدالعزیز آج سے تقریباً 137سال پہلے مولانا الطاف حسین حالیؒ نے ایک نظم ’’مسدس حالی‘‘ لکھی جو مسلمانوں کیلئے ایک آئینہ کے مانند ہے۔ ایک ڈیڑھ صدی کا زمانہ کتنی مدت کا زمانہ ہوتا ہے۔ بہت کچھ  مٹ جاتا ہے اور بہت کچھ نمودار ہوتا ہے۔ بہت کچھ ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے مگر مولانا نے جو آئینہ مسلمانوں کو دکھایا آج بھی صحیح و سالم ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ 137 سال پہلے کا آئینہ نہیں ہے بلکہ وہ آئینہ آج…

کیا لال قلعہ سے یہ مودی جی کی آخری تقریر تھی؟

Was this Modiji's last speech from Lal Qila?

کیا لال قلعہ سے یہ مودی جی کی آخری تقریر تھی؟ گھبراہٹ، لڑکھڑاہٹ اور انانیت کی ملغوبہ تھی عبدالعزیز لال قلعہ کی تقریر سے پہلے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر نریندر مودی نے دو گھنٹے 13منٹ تقریر کی تھی۔ یہ تقریر بھی کسی پارلیمنٹ سیشن کی تقریر کے بجائے کسی ریلی یا جلسہ گاہ کی تقریر معلوم ہوتی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ راہل گاندھی کی تقریر کے جواب میں ان سے کچھ بن نہیں پڑ رہا ہے کہ کیا کہیں اور کیا نہ کہیں۔ وہ تقریر…