*’ نشہ کے خلاف ایک قدم’ موضوع پر پینٹنگ کمپیٹیشن کا انعقاد*

*’ نشہ کے خلاف ایک قدم’ موضوع پر پینٹنگ کمپیٹیشن کا انعقاد*
*مقبول فدا حسین کی یوم پیدائش پر یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پینٹنگ کمپیٹیشن*
نئی دہلی۔
یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی کے ذریعے مشہور و معروف فنکار مقبول فدا حسین کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پینٹنگ کمپیٹیشن منعقد کیا گیا ۔ 
‘ایک قدم نشہ کے خلاف’ موضوع پر منعقدہ پینٹنگ کمپیٹیشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور پینٹنگ کے ساتھ رنگولی کے ذریعے نشہ خوری کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔
دہلی و اطراف میں لگاتار بڑھتے نشہ خورانی کے معاملے کو دیکھتے ہوئے یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس موضوع کا انتخاب کیا۔ روز بروز نشے کی عادت میں نوجوان نسل کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ 
منعقدہ پینٹنگ کمپیٹیشن کے کنوینر اور تنظیم کی صدر فرحت ناز نے اس پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام کی پورے ملک میں سخت ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہماری نوجوان نسل نشے کی عادی ہو رہی ہے اس سے آنے والی نسل پر بھی اثر پڑیگا ۔ طلباء وطالبات نے پینٹنگز اور رنگولی کے ذریعے ڈرگس اور نشیلی اشیاء کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتاتے ہوئے لوگوں کو بیدار کیا ۔ سڑک حادثوں میں ہوتے اضافے بھی نشے کی وجہ سے ہے اور اس سے کیسے بچا جائے یہ بھی بچوں نے اپنی پینٹنگ میں دکھانے کی کوشش کی ہے۔ فرحت ناز نے نشے کے خلاف حکومت کے ذریعے چلائی جا رہی مہم کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت کے ساتھ عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نشے کے خلاف آواز بلند کریں۔ 
جامعہ اسکپچر کے سابق طالب علم محمد عمار و وسیم خان نے مشترکہ طور پر کہا کہ اس پینٹنگ میں شرکت کرنے والے سبھی بچے یہ عہد کریں کہ وہ نشے کے خلاف چل رہی ہر مہم کا حصہ بنیں گے اور وہ ایک بہتر شہری کی ذمہ داری نبھائینگے۔ نشے کی عادت سے نجات دلا کر آپ کئی گھر ٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں۔ آج اس پینٹنگ کمپیٹیشن کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ دنیا کی ہر برائی کی جڑ نشہ ہے۔ جب کوئی نشہ کرتا ہے تو وہ اپنی حواس کھو دیتا ہے اور جب حواس ہی نہیں ہوگا تو پھر اس شخص کو دنیا کا ہر برا کام کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ 
آخر میں طلباء وطالبات کو سند دیکر حوصلہ افزائی کی گئی۔
We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment