عدالت نے آپ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو بھیجا سمن، 20 اپریل کو پیش ہونے کا حکم

The court issued summons to Amanatullah Khan, Member of Assembly, ordering him to appear on April 20

وقف بورڈ منی لانڈرنگ کیس:
عدالت نے آپ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو بھیجا سمن، 20 اپریل کو پیش ہونے کا حکم

نئی دہلی۔()راؤس ایونیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی وقف بورڈ منی لانڈرنگ کیس میں جاری نوٹس میں حاضر نہ ہونے پر سمن جاری کیا ہے۔کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو دہلی وقف بورڈ منی لانڈرنگ کیس میں جاری نوٹس میں حاضر نہ ہونے پر سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 20 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے سیکشن 50، پی ایم ایل اے اور دیگر دفعات کے تحت دائر ای ڈی کی حالیہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے۔
الزام ہے کہ امانت اللہ خان نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے اصولوں اور حکومتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کی۔ ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ امانت اللہ خان نے دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی سے نقد رقم میں بھاری رقم حاصل کی اور اسی رقم کو اپنے ساتھیوں کے نام پر غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے کے لیے لگایا۔
قابل ذکر ہے کہ امانت اللہ خان نے اس سے قبل دہلی وقف بورڈ منی لانڈرنگ کیس معاملے میں عبوری ضمانت کا مطالبہ کیا تھا۔۔ ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی ہائی کورٹ سے بھی راحت نہیں ملی تھی۔ ہائی کورٹ نے ای ڈی کی طرف سے جاری سمن پر فوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ای ڈی نے ان سے پوچھ گچھ میں شامل ہونے کو کہا تھا۔ امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین رہتے ہوئے غیر قانونی طور پر لوگوں کو بھرتی کرنے اور بورڈ کی جائیدادوں کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کا الزام ہے۔اور آج کورٹ نے سمن جاری کرکے ۰۲اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment