! لوک سبھا انتخابات2024: دہلی سے چناؤ لڑ سکتے ہیں کنہیا کمار

! Lok Sabha Elections 2024: Kanhaiya Kumar can contest from Delhi
لوک سبھا انتخابات: دہلی سے چناؤ لڑ سکتے ہیں کنہیا کمار!
نئی دہلی۔کانگریس لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے متعدد فہرست جاری کر چکی ہے لیکن ابھی تک میں دہلی سے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کانگریس الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں دہلی کی سیٹوں پر تبادلہ خیال ابھی بھی جاری ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق ریاستی کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی نے چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ سے سابق ایم پی جے پرکاش اگروال اور سابق ممبر اسمبلی الکا لامبا،، شمال مغربی دہلی لوک سبھا حلقہ سے سابق ایم پی ادت راج اور سابق وزیر رام کمار چوہان  اور شمال مشرقی لوک سبھا حلقہ سے اور سابق ایم پی سندیپ دکشت  کے نام سر فہرست ہیں اس فہرست میں ایک اور نام جے این یو کے سابق صدر کنہیا کمار کا شامل ہو گیا ہے ۔ 
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کہ کانگریس  چاہتی ہے کہ جے این یو کے سابق لیڈر کنہیا کمار شمال مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑیں۔ اس لیے ان کے نام پر چرچا ہو رہی ہے۔تادم تحریر اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی شمال مغربی لوک سبھا حلقہ سے ادت راج اور چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ سے الکا لامبا کے نام ہو سکتے ہیں۔ دراصل انڈیا اتحاد کا حصہ بننے والی عام آدمی پارٹی کی چار نشستوں پر میدان میں اترنے والے امیدواروں میں ایک بھی خاتون نہیں ہے۔ اس وجہ سے الکا لامبا کو ٹکٹ ملنے کا امکان  زیادہ ؎ہے، کیونکہ بی جے پی نے دو خواتین کو امیدوار بنایاہے۔کانگریس کی طرف سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے کارکنان بے چینی ہے کیونکہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتا ر چکی ہے اور انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔
We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment