جامعہ خواجہ قطب الدین بختیا رکاکی،مدن پور کھارمیں نماز عیدا لاضحیٰ روایتی شان وشوکت کے ساتھ ادا کی گئی

Eid-ul-Azha prayers were offered with traditional pomp and ceremony at Jamia Khawaja Qutbuddin Bakhtia Rakaki, Madanpur Khar.

جامعہ خواجہ قطب الدین بختیا رکاکی،مدن پور کھارمیں نماز عیدا لاضحیٰ روایتی شان وشوکت کے ساتھ ادا کی گئی

قربانی مقام خلت اور کامل جاں نثاری کا لطیف استعارہ ہے۔مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی

 (اوکھلا،نئی دہلی)
دہلی کے معروف دینی تعلیمی ادارہ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیا رکاکی،مدن پور کھارایکسٹینشن میں نمازعید الاضحیٰ روایتی شان وشوکت کے ساتھ ادا کی گئی،جس میں کھادر کے علاوہ کنچن کنج،کھادرگاؤں،سریتا وہار اور اطراف وجوانب کے سیکڑوں فرزندان توحید نے عیدالاضحیٰ کا دوگانہ ادا کیا۔
اس موقعہ سے سر کردہ عالم دین حضرت مولانا مقبول احمد سالک مصباحی نے نماز عید الاضحیٰ کی امامت فرمائی،اور نماز سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ قربانی کا عمل اسلام کی عظیم نشانی ہے،قربانی کے دنوں میں اللہ کی بارگاہ میں قربانی سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں،قربانی کے جانور کاخون زمین پر گرنے سے پہلے ہی قربانی اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہوجاتی ہے۔قربانی اللہ کے دومقدس بندے اور اولوالعزم پیغمبر حضرت ابراہیم اورحضرت اسماعیل علیہما السلام کے عظیم ایثار کی یادگار ہے۔جو چار ہزار سالوں سے جاری وساری ہے۔اسلام آیا تو اس نے اسے نہ صرف باقی رکھابلکہ اس کی شان وشوکت میں اضافہ کیا۔
نماز کا وقت سات بجے رکھا گیاتھا جو بہت بہتر ثابت ہو اکیونکہ اس کے بعد علاقے میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی،جس سے بہت سے مسائل کاسامنا کرنا پڑا۔جامعہ ہذا کے طلبہ اورمحلے کے نوجوانوں نے نماز کے لیے تیاریوں میں بھر پورکوشش کی۔نماز کے بعد خطبہ ہوا، خطبہ کے بعد دعا ہوئی،دعا کے بعد مصلیان نے برادرانہ جذبے سے ایک دوسرے سے مصافحہ ومعانقہ کیا۔اورفرحت ومسرت کے ماحول میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔اساتذہ وطلبہ نے محلے میں ہونے و الی قربانیوں میں دعائیں پڑھیں اورلوگوں کی خوشی میں اپنی شرکت درج کرائی۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment