معروف سوشلسٹ لیڈر ملائم سنگھ یادو کی انتقال پر ملی کونسل کا اظہار خیال

معروف سوشلسٹ لیڈر ملائم سنگھ یادو کی انتقال پر ملی کونسل کا اظہار خیال نئی دہلی: 10/ اکتوبر 2022: آل انڈیا ملی کونسل نے ملک معروف لوہیاوادی سوشلسٹ رہنما اور ملک کے سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ کونسل سے جاری بیان میں جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو اُن بلند قامت لوہیاوادی رہنماؤں میں سے تھے جنھوں نے اپنی سیاست کی پہلی کڑی کے طور پر 1967 میں پہلی بار اترپردیش سے سنیکت سوشلسٹ پارٹی (SSP) کے ٹکٹ پر…

بابو دھام ٹرسٹ کی محنت رنگ لائی

بابو دھام ٹرسٹ کی محنت رنگ لائی پٹنہ۔بابو دھام ٹرسٹ کے بانی اے پی پاٹھک نے ہرناتھنڈ کے باروا کلاں میں جگرناتھ اوراون اور رام پرساد اوران کے اہل خانہ اور نرنگ شیروں کے حملے میں ہلاک ہونے والے زخمی نوجوان اویناش سے ملاقات کی، اس دوران مقامی لوگوں اور عوامی نمائندوں نے اے پی پاٹھک کو بتایا کہ وہ ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ اے پی پاٹھک نے ایس ڈی ایم، ڈی ایم اور جنگل کے اعلیٰ حکام سے شیر کو بچانے یا گولی مارنے کی درخواست کی…

مرکزی مجلس شوریٰ ، جماعت اسلامی ہند کی  منظور شدہ قراردادیں

مرکزی مجلس شوریٰ ، جماعت اسلامی ہند کی  منظور شدہ قراردادیں نئی دہلی: گزشتہ دنوں جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی اہم موضوعات زیر غور آئے جن میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ ” اس وقت ہندوستانی مسلمانوں کو متعدد  چیلنجز درپیش ہیں۔ فرقہ پرستی کی جارح لہر نے جگہ جگہ ان کے جان و مال کے لیے خطرات پیدا کیے ہیں۔۔ ،پرسنل لا، شریعت، مساجد و مدارس، ان کی شناخت،  اور…

ڈاکٹر محمد اکرم ندوی آکسفورڈ کی کتاب تاریخ ندوہ العلماء پر ایک طائرانہ نظر

ڈاکٹر محمد اکرم ندوی آکسفورڈ کی کتاب تاریخ ندوہ العلماء پر ایک طائرانہ نظر نقی احمد ندوی، ریاض، سعودی عرب تاریخ نویسی ایک ایسا فن ہے جس کے ساتھ انصاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ تاریخ نویس کا ذاتی تجربہ، اسکا میلان اور لگاو، اس کی فکر اور آراء اکثروبیشتر تاریخ نویسی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ دنیا میں وہی تاریخ نویس قابل اعتماد مانے گئے ہیں جنھوں نے حتی الامکان ان سے بچتے ہوئے حقائق پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ حال ہی میں ڈاکٹر محمد اکرم ندوی صاحب…

مشہور بھوجپوری اداکارہ سحر افشا نے اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری کو الوداع کہا

مشہور بھوجپوری اداکارہ سحر افشا نے اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری کو الوداع کہا نئی دہلی: زائرہ وسیم اور ثنا خان پہلے ہی اسلام کے لیے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھوجپوری انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نے بھی یہی فیصلہ لیا ہے۔ معروف اداکارہ سحر افشا نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سحر افشا نے لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں…

اردوصحافت کا آفتاب غروب ہوگیا

  معصوم مرادآبادی قدآورصحافی احمدسعید ملیح آبادی کے انتقال سے اردو دنیا سوگوار ہے۔ انھوں نے ایک ایسے دور میں آنکھیں موندی ہیں جب اردو زبان اور اس کی صحافت کو سخت آزمائشوں کا سامنا ہے۔یہ آزمائشیں زبان، ذہن اور ضمیر تینوں سطحوں پر ہیں۔ احمد سعید خان کی پیدائش1926 میں یوپی کے مردم خیزخطہ ملیح آبادمیں ہوئی تھی اور وفات 2 اکتوبر 2022 کو لکھنومیں ہوئی۔ ان کی صحافتی زندگی کاآغاز 1947کے پرُ آشوب دور میں میں ہوا تھا ۔کم وبیش چھ دہائیوں تک انھیں کلکتہ کی اردو صحافت…

مسلم مجلس مشاورت میں بحران ، ممبران کا میٹنگ میں شرکت سے انکار

مسلم مجلس مشاورت میں بحران ، ممبران کا میٹنگ میں شرکت سے انکار مسلم مجلس مشاورت کے کیئر ٹیکر صدر کے آمرانہ اقدامات کی وجہ سے بہت سے ممبران نے کل)۸ ؍ اکتوبر ۲۰۲۲( کو ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان آمرانہ اقدامات میں سر فہرست مشاورت کے تقریبا ۷۰ ؍ (ستر) قدیم و معزز ممبران کی رکنیت بغیر نوٹس دئے ہوئے منسوخ کرنا اور کیئر ٹیکر صدر ہونے کے باوجود اور سخت مخالفت کے علی الرغم ایک نیا خود ساختہ ”دستور“ تیار کرنا…

انتظار ہوا ختم،اس تاریخ کو کھل جائے گا جامعہ ہاسٹل

نئی دہلی۔تقریبا دو سال بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ میں باضابطہ آف لائن کلاس کا آغاز ہو چکا ہے لیکن ہاسٹل بند ہونے کی وجہ سے دور ددراز سے تعلیم حاصل کرنے آئے طلبہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ہاسٹل کی سہولیات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی طلباء کو قیام میں متعددمشکلات کا سامنا ہے۔ کرایہ داروں کی بڑھتی تعدادکو دیکھتے ہوئے مکان مالکا ن اور پی جی والوں نے کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ احمد نامی ایک طالب علم نے بتایا…

مسلم مجلس مشاورت کے دستور میں ترمیمات کو ارکان مشاورت نے دی منظوری

بتاریخ:6اکتوبر،2022ء؁ (پریس ریلیز) مسلم مجلس مشاورت کے دستور میں ترمیمات کو ارکان مشاورت نے دی منظوری نئی دہلی:ہندوستانی مسلمانوں کی وفاقی تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ارکان نے مشاورت کے دستورکے کچھ حصوں میں ترمیمات منظور کی ہیں۔ ان ترمیمات کا عمل دہلی میں منعقد 22مئی 2022ء؁ کی مجلس عام کے متفقہ فیصلے کے بعد شروع ہوا تھا اور دستور کی نظر ثانی کے لیے مشاورت کی تنظیمی رکن آل انڈیا مومن کانفرنس کے صدر جناب فیروز احمد انصاری صاحب کو مقرر کیا گیا تھا۔اس کمیٹی کے دیگر…

کوڑا جلاکر عام آدمی پارٹی نے کیا احتجاج

نٸی دہلی۔اوکھلا اسمبلی حلقہ کے مدن پور کھادر میں عام آدمی پارٹی کارکنان نے کوڑا جلا کر بی جے پی کی حکومت والی ایم سی ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر وجے چوہان تنظیمی وزیر وارڈ 186 مدن پور کھادرنے کہا کہ آج ہم نے وارڈ 186 مدن پور کھادر میں مختلف جگہوں پر کوڑے کا ڈھیر جلا کر بی جے پی کی ایم سی ڈی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اور عہدکیا کہ اس بار بلدیاتی انتخابات میں دہلی سے بی جے پی کو ختم…