کوڑا جلاکر عام آدمی پارٹی نے کیا احتجاج

نٸی دہلی۔اوکھلا اسمبلی حلقہ کے مدن پور کھادر میں عام آدمی پارٹی کارکنان نے کوڑا جلا کر بی جے پی کی حکومت والی ایم سی ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر وجے چوہان تنظیمی وزیر وارڈ 186 مدن پور کھادرنے کہا کہ آج ہم نے وارڈ 186 مدن پور کھادر میں مختلف جگہوں پر کوڑے کا ڈھیر جلا کر بی جے پی کی ایم سی ڈی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اور عہدکیا کہ اس بار بلدیاتی انتخابات میں دہلی سے بی جے پی کو ختم کرکے عام آدمی پارٹی (آپ) کو کامیاب کریں گے ۔
لوگوں نے کہا کہ بی جے پی ایم سی ڈی میں گزشتہ پندرہ سالوں سے حکومت کر رہی ہے اور انھوں نے پوری دہلی کو کچڑے میں تبدیل کر دیا ہے اور خاص کر اوکھلا کو کوڑا گھر بنادیا ہے اس علاقے کی سڑکوں اور گلیوں میں غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف قسم کی ان لیوا بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ایم سی ڈی صفائی کرنے کے بجائے صرف بیان بازی کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایم سی ڈی پوری طرح ناکام ثابت ہوٸی ہے جس کا خمیازہ بی جے پی ایم سی ڈی کو آٸندہ انتخابات میں بھگتنا ہوگا۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment