اے پی پاٹھک نے پر سینکڑوں کارکنان کو اعزاز سے نوازا

AP Pathak honored hundreds of workers

اے پی پاٹھک نے پر سینکڑوں کارکنان کو اعزاز سے نوازا

نئی دہلی قومی خدمت کے لئے وقف 44 سال بی جے پی کی میراث ہے۔حال ہی میں، حکومت ہند کے سابق اے ڈی جی اور بابو دھامٹرسٹ کے بانی اے پی پاٹھک جو ملک کے وزیر داخلہ کے سامنے بی جے پی میں شامل ہوئے انھوں نے بی جے پی کے فاؤنڈیشن ڈے پر رام نگر کی پکری میں بی جے پی کے سیکڑوں افراد اور درجنوں کارکنان، بوتھ کے صدور، ڈویژنل صدور و کارکنان کو اعزاز سے نوازا، اور اپنے ہاتھوں سے مٹھائیاں کھلائی۔اورمودی جی کو سب کے ساتھ ٹی وی پر براہ راست سنا۔
واضح ہو کہ بی جے پی میں شامل ہونے والے اے پی پاٹھک جو مودی جی کی بیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھاؤ ابھیان، اور سب کا ساتھ،سب کا وکاس اور سب کا وسواش و ان کئئ ہر ایک کی کوششوں سے متاثر ہیں، اور چمپارن کے لوگوں کے مابین بی جے پی اور مودی جی کی ترقیاتی پالیسیاں کا لگاتار پر چارکر رہے ہیں۔
آج اپنے میڈیا کو ایک بیان میں اے پی پاٹھک نے بتایا کہ کس طرح 3 ممبران پارلیمنٹ سے 303 ممبران پارلیمنٹ والی پارٹی آج دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چمپارن میں ان کے بی جے پی میں شامل ہونے سے، اقلیتوں میں خوشی کی لہر آرہی ہے اور آج کے پروگرام میں دیوراج کی بہت سی اقلیتی طبقہ کے لوگ موجود تھے، جسے اے پی پاٹھک نے اعزاز سے نوازا۔مسٹر پاٹھک نے بتایا کہ وہ ایک دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بابو دھام ٹرسٹ کے ذریعہ چمپارن کی خدمت کر رہے ہیں اور لوگوں کے مشورے اور مطالبے سے متاثر ہونے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment