نئی زندگی ٹرسٹ کی جانب سے ضرورتمندوں میں راشن کٹ تقسیم
نئی دہلی۔نئی زندگی ٹرسٹ کی جانب سے بٹلہ ہاؤس،اوکھلا،دہلی میں ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹ تقسیم کی گئی اس موقع پر نئی زندگی ٹرسٹ کی چیئر مین رانا انور،انور خورشید اور ان کی ٹیم کے دیگر ممبران موجود تھے۔
اس موقع پر محترمہ رانا انورنے کہا کہ اس ماہ مبارک خاص کر کورونا وبااور لاک ڈاؤن میں ہمارا یہ فرض بنتا ہیکہ ہم افطار اور سحری میں ضرورتمند و غریب بھائیوں کا بھی خیال رکھیں اور ان کہ ہر ممکن مدد کریں یہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔کیونکہ ایسے ہمارے بہت سے بھائی ہیں جن کا گذر بسر ہی مشکل سے ہو پاتا ہے جس کی بناء پر وہ اس ماہ میں اپنی ضروریات پوری نہیں کر پاتے اس لئے صاحب استطاعت لوگوں کو چاہئے کہ ان کی مدد کریں ویسے تو ضرورتمندوں کی امداد ہر وقت کرنی چاہئے لیکن اس ماہ مبارک میں اس کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
انور خور شید نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہم نے تقریبا ۰۰۲ راشن کٹ تقسیم کئے ہمارا این جی او نئی زندگی ٹرسٹ بیوہ،طلاق شدہ،معذور ودیگر ضرورتمند وں کو ہمیشہ مدد کر تی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ ہمارے پڑوس میں کوئی بھوکا تو نہیں سو رہاہے اگرایسی کوئی اطلاع ہو تو اس کی فورا مدد کرنی چاہئے۔