ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے قومی مہم دیش میں ہے بڑا بوال روزی روٹی کا ہے سوال کے تحت جنتر منتر پراحتجاجی مظاہرہ کیا

Welfare Party of India staged a protest at Jantar Mantar under the national campaign Desh Mein Hai Bada Baal Rozi Roti Ka Hai.

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے قومی مہم دیش میں ہے بڑا بوال روزی روٹی کا ہے سوال کے تحت جنتر منتر پراحتجاجی مظاہرہ کیا

نئی دہلی،31 اکتوبر2022:

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے قومی مہم دیش میں ہے بڑا بوال روزی روٹی کا ہے سوال کے تحت جنتر منتر پر 30 اکتوبر 2022 کو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت پارٹی کے قومی سکریٹری و دہلی کے ریاستی صدر سراج طالب نے کی، نظامت کے فرائض نثار احمد خان نے انجام دیئے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے سراج طالب نے کہا کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں لیکن حکومت بجائے عوام کے مسائل حل کر نے ان کو الگ الگ ایشوز میں الجھا رہی ہے کبھی ہندو مسلم کا مدا کھڑا کیا جا تا ہے کبھی نفرتی تقاریر کا سلسلہ چلتا ہے تاکہ عوام کو اصل مسائل سے بھٹکایا جا سکے۔
جس وقت ملک کو وشوگرو بنانے کی بات کہی جا رہی ہے اس وقت ملک بھکمری اور غریبی میں نیپال کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بیداری کا ثبوت اور حقوق حاصل کرے۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پردیش کے جنرل سیکریٹری عارف اخلاق نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر مہنگائی اور بے روزگاری لگاتار پاؤں پسار رہی ہے اورحکومت صرف سرمایہ داروں کے لئے کام کر رہی ہے جب کی ویلفیئر پارٹی اپنی اس مہم کے ذریعے عوام تک پہنچ رہی ہے اور حکومت کے جھوٹے وعدے اور اور اشتہارات بالکل کھو کھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اس مہم کے بعد بھی عوام کے درمیان اپنے کام کو جاری رکھے گی اور ان حقوق کی لڑائی لڑتی رہے گی۔اس موقع پر نثار احمد خان، سرفراز انور،عبدالستار، عبدالغفار، وسیم احمد، محمد عامل،عمران بیگ، چھوٹے بھائی، جہانہ بیگم، کیف احمد، اشفاق عالم،منظور احمد اور مشکات ہاشمی نے شرکت کی۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment