گجرات یونیورسٹی میں طلباء پر تشدد , قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ا یس ڈی پی آئی

Violence against students in Gujarat University - Strict action against culprits. YSDPI

نئی دہلی/احمد آباد۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

(SDPI) نے احمد آباد، گجرات میں گزشتہ دنوں گجرات یونیورسٹی میں دائیں بازو کے ہندوتوا انتہا پسندوں کی طرف سے غیر ملکی طلباء کے خلاف ہولناک حملہ جس کے نتیجے میں بہت سے طلباء زخمی ہوئے اور کچھ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا کہا کہ یہ حملہ شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس جس کا اثر وزیر اعظم مودی نے 2002 سے گجرات میں اور 2014 سے ملک میں نافذ کیا ہے اس کا مقصد لوگوں کے ایک سمجھدار گروہ کو ان کے دماغ اور دل سے دوسرے مذاہب کے خلاف مذہبی نفرت بھر کر انہیں شیطانی پاگل ہجوم میں تبدیل کردیا ہے۔ مکمل طور پر بھگوا حکومت اور اس کی مشینری اس طرح کے جرائم اور غنڈہ گردی کے خلاف مثالی روک تھام کے اقدامات نہ کر کے اس ملک کو انتشار اور خطرے کی طرف لے جا رہی ہے۔ جب تک ملک کے باقی ماندہ باشعور شہری اس انارکی کو ختم کرنے کے لیے بھرپور مزاحمت اور پہل نہیں کریں گے،فاشسٹوں کو ناکام نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ایس ڈی پی آئی احمد آباد کی ٹیم نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر طلباء کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا اور اسپتال کا دورہ کیا۔ایس ڈی پی آئی، احمد آباد کے ذمہ داران نے بتایا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم افغانستان، افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ازبکستان کے طلباء پر تقریباً 250 ہندوتوا انتہا پسندوں کے ایک عدم برداشت کے پاگل ہجوم نے جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیا، جو کبھی ایک پاکیزہ نعرہ تھا اب نفرت کا نعرہ بن گیا ہے۔ اس گھناؤنے حملے کی اشتعال انگیزی ان طلباء کی طرف سے رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پڑھی جانے والی نماز تھی۔ ہجوم نے پتھراؤ کیا، طلباء پر چاقو اور لاٹھیوں سے حملہ کیا اور موٹر سائیکلوں، لیپ ٹاپ، فون، اے سی، ساؤنڈ سسٹم وغیرہ کی توڑ پھوڑ کی۔پولیس ہمیشہ کی طرح، مسلمانوں کے خلاف دائیں بازو کے ہندوتوا انتہا پسندوں کے اس طرح کے واقعات میں، خاموش تماشائی بنی رہی، اور حملوں کو روکے بغیر مجرموں کی مدد کرنے کے اپنے موجودہ کردار پر قائم رہی اور ایف آئی آر میں طلبہ کی طرف سے شکایت درج کرنے کے بجائے واچ مین کے طرف سے شکایت درج کی گئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی احمد آباد کے عہدیداران نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی قانونی لڑائی ہے وہ ایس ڈی پی آئی لڑنے کیلئے تیار ہے اور وہ انصاف ملنے تک مظلوم طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment