مغربی دہلی کی معروف سماجی ورفاہی شخصیت عالی جناب سیٹھ انسان علی قادری زیارت حرمین شریفین کے مبارک سفر پر روانہ 

پھرکرم ہوگیا،میں مدینے چلا۔

مغربی دہلی کی معروف سماجی ورفاہی شخصیت عالی جناب سیٹھ انسان علی قادری زیارت حرمین شریفین کے مبارک سفر پر روانہ 

مغربی دہلی کی معروف سماجی ورفاہی شخصیت عالی جناب سیٹھ انسان علی قادری مع والدین کریمین ،اہلیہ محترمہ اور چھوٹی بہو(ساکن رنہولا،نان گلوئی)زیارت حرمین شریفین کے لیے کل مورخہ4/اگست 2023بعد نماز جمعہ روانہ ہورہے ہیں،جس سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کاماحول ہے،موصوف کی اس سعادت مندی پر ہر طرف سے مبارک بادی کاسلسلہ جاری ہے،معروف سماجی وسیاسی کارکن اور کانگریس پارٹی کے قدیم خدمتگارمحترم سید قمرالدین صاحب جنرل سکریٹری ال انڈیاقومی تنظیم دہلی ڈائریکٹر ایم ایس پروپرٹیزرئیل اسٹیٹ نجف گڑھ نے کہا کہ محترم انسان علی بھائی خوش قسمت ہیں جو اس مبارک سفر پر روانہ ہورہے ہیں،معروف عالم دین اوراسلامک ا سکالرمولانا مقبول احمد سالک مصباحی اوکھلا نے کہا کہ جب مدینے وا لےکا کرم ہوجاتاہے اور مدینے سے بلاوا آجاتا ہے تو ساری رکاوٹیں دور ہوجاتی ہیں اور انسان خراماں خراماں مکہ ومدینے کی سرزمین پرپہنچ جاتاہے،مولانا عبد الرشید قادری سابق خطیب وامام محمدی مسجد نے کہا کہ اس حسین موقع پر ہم انسان علی صاحب کے لیے کامیاب سفر کی دعا کررہے ہیں شمشیرعلی، دلشیر علی، ذیشان علی ریحان علی، محمد سعد اسدوارسل (عزیزم عبدالحق)ابن قاری عبدالرشید،ودہلی کے مختلف علاقوں سے سرکردہ افراد اور علما وائمہ کی جانب سے مبارک بادی کاسلسلہ جاری ہے،سفر زیارت حرمین کی وجہ سے تمام اہل خانہ میں جشن چراغاں کا ماحول ہے، آج بعد نماز جمعہ محمدی مسجدمیںان کو الوداع کہا گیا،صلاۃ وسلام کے بعد لوگوں نے معانقہ کیا اور جذباتی انداز میں ان کو رخصت کیا۔

  نیک خواہشات پیش کرنے والوں میں ، قاری انصارالحق امام رفیع الدین وارثی صدر اعلی برکاتیہ مسجد(شیووہار،موہن گارڈن) ،حافظ عبدالودود قطبی شیو وہار ،حافظ حسرت رضا قطبی مدن پورکھادر،شاہنواز وارثی روشنی فیشن (موہن گارڈن) مفتی شاکر علی آمجدی(اتم نگر) قاری ریاست علی نانگلوی مولاناظفر احمد سلطان پوری (مدھووہار) قاری شکیل جائسی (امن وہار) مولانا حسیب الرحمن امام مسجد سبحانی (وکاس نگر) کہ نام قابل ذکر ہیں۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment