اپنے محسنوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی نشانی : مولانا یاسین اختر مصباحی

Remembering your benefactors is the sign of living nations: Maulana Yasin Akhtar Misbahi

اپنے محسنوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی نشانی : مولانا یاسین اختر مصباحی

رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ” حافظ ملت کنونشن” کا انعقاد ، دہلی کے اسکولوں میں مقرر ٹیچرس کا مومنٹو سے حوصلہ افزائی

(پریس ریلیز ، نئی دہلی ، 18 دسمبر 2022)

ماضی ، حال کا اثاثہ و سرمایہ اور حال ، روشن مستقبل کا پیش خیمہ ہوتا ہے، اس طرح سے دیکھا جائے تو ہمارے اسلاف کی کامیاب زندگیاں ہمارے حال کی تعمیری بنیاد ہیں اور ہمیں اپنے آپ کو اپنے اسلاف کے نقوش قدم پر باقی رکھنا ہمارے اپنے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے سنگ میل. اسی لئے کہتے ہیں کہ اپنے محسنوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی علامت ہوا کرتی ہے. حافظ ملت کنونشن میں جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی تعلیمی تحریک و تاریخ کے تناظر میں اپنے آپ کو دیکھنے کا یہ عمل قابل تعریف ہے جس کے لئے ہم آپ سبھی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء ذاکر نگر دہلی کی نظامی مسجد میں رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام “حافظ ملت کنونشن” کو خطاب کرتے ہوئے صدر اجلاس مولانا یاسین اختر مصباحی صاحب نے یہ حوصلہ افزا کلمات پیش کیے.

مولانا محمد ظفر الدین برکاتی مصباحی ڈائریکٹر برکاتی بک سینٹر نے نظامت کی اور کنونشن کا چشم کشا پس منظر پیش کیا ، نظامی مسجد کے امام قاری نازش علی نعیمی نے قرآن پاک کی تلاوت کی، محمد روح الامین اور عبد الباری برکاتی نے مصباحی صاحب صدر اجلاس کا شال پوشی اور گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا. مولانا محمد عظیم نے نعتیہ کلام پیش کیا، سوسائٹی کے بانی رکن ڈاکٹر مہتاب عالم مصباحی نے خطبہ استقبالیہ دیا. مولانا نور الدین ازہری، ڈاکٹر محمد شمس الدین برکاتی، ڈاکٹر محمد نعیم مصباحی، ڈاکٹر رکن الدین مصباحی اور مولانا غلام اختر مصباحی نے تاثراتی کلمات پیش کیے اور ڈاکٹر محمد جیلانی مصباحی نے حافظ ملت کنونشن کی متفقہ قرارداد بصورت اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس کی سبھی حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی اور تائیدی دستخط کیے.
صدر اجلاس مولانا مصباحی صاحب ، مولانا مقبول احمد سالک مصباحی اور مولانا محمود غازی ازہری نے ڈاکٹر محمد شمس الدین برکاتی بنارس اور ڈاکٹر محمد ابو الفیض مدثر مصباحی (وزارت داخلہ) کو شال اوڑھا کر حوصلہ افزائی کی اور دہلی اسکولوں کے مختلف شعبوں میں حالیہ دنوں میں مقرر ہوئے اساتذہ مولانا رفاقت علی، منظر امن مصباحی ، محمد فصیح الدین، محمد رفیق انصاری، محمد امیر الحسن، محمد مشرف رضا، محمد حیدر علی، محمد رضاء الدین اور محمد وقاص یوسف صاحبان کو اعزازی تمغوں سے نوازا . ڈاکٹر امتیاز رومی مصباحی نے ہدیہ تشکر کیا اور مصباحی صاحب کی دعاؤں پر اجلاس مکمل ہوا جس میں مولانا محمد قاسم مصباحی، مولانا اقلیم رضا مصباحی، قاری مظہر الدین عزیزی، غلام ربانی صاحب، ڈاکٹر محمد موسیٰ رضا مصباحی، ڈاکٹر نیاز احمد مصباحی، مولانا عبد المعید ازہری ، معراج احمد مصباحی ،مولانا افتخار سعیدی اور ظفر یاب صدیقی وغیرہ بہت سے دینی تعلیمی اداروں اور عصری جامعات کے اساتذہ و طلبہ اور محققین شریک ہوئے.

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment