مدرسہ ترتیل القرآن بٹلہ ہاؤس جامعہ نگر میں جدید سنگ بنیاد

Madrasah Tertilul-Qur'an Batla House modern foundation stone at Jamia Nagar

ہندستان میں شریعتِ اسلامی کی تعلیمات کا انحصار مدارس کی خدمات پر موقوف ہے: مولانا اعجاز عرفی قاسمی
نئی دہلی
ہندستان میں اسلامی ،سماجی ، دینی معاشرہ اور شریعتِ اسلامی کی تعلیمات کا انحصار مدارس کی خدمات پر موقوف ہے ۔ ہندوستانمیں بے پناہ مدارس مختلف گوشے میں قرآن وحدیث کی تعلیم کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انہی مدارس اور جامعات میں جامعہ نگر دہلی کا ایک شہر آفاق مدرسہ ترتیل القرآن بھی ہے،جہاں مسلمان بچوں کو علمی ،دینی اور اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔مدرسہ ترتیل القرآن کی پرانی بلڈنگ طلباء کی کثرت کی وجہ سے ناکافی ہوچکی تھی۔اس لئے مدرسے کے مہتمم قاری ریاض الاسلام کی جدوجہد سے مدرسے کی نئی بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہے، جس کی سنگ بنیاد آج دوپہر مو لانا اعجاز عرفی قاسمی صدر آل انڈیا تنظیم علماء حق کے ہاتھوں رکھی گئی ۔اس موقع پرمولانا اعجاز عرفی قاسمی صدر آل انڈیا تنظیم علماء حق نے قاری ریاض الاسلام کی مخلصانہ خدمات اور مدرسے کے سابقہ علمی کارناموں کو سراہا اور انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعا لی مدرسے کی دینی وعلمی اور پرانی خدمات کو قبول فرمائے اور مدرسے کے محسنین کو اپنی شایان شان جزائے خیر عطافرمائے۔ان کے علاوہ علاقے کے دیگر علماء کرام نے بھی مدرسہ ترتیل القرآن جامعہ نگر دہلی کی دینی اور تعلیمی جدجہد کی تحسین کرتے ہوئے قرآن وحدیث کی تعلیم اور اس کی ضرورت واہمیت پر زور دیا۔قاری ریاض الاسلام مہتمم مدرسہ ہذا نے مختصر رودادبیان کیا اور کہاکہ مدرسہ میں جگہ تنگی کی وجہ سے بچوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا تھا۔ اللہ کے فضل وکرم سے اب نئی عمارت تعمیر ہورہی ہے۔ اب ملک کے گوشے گوشے سے علمی پیاس بجھانے کے لئے آنے والے طلباء کے لئے کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ وہ آرام واطمنان کے ساتھ دینیات ، حفظ قرآن وحدیث کی تعلیم حاصل کرتے رہیں گے ۔ اخیر میںمولانا ذاکر ناظم تعلیمات محمود المدارس مسوری نے طلبا کے ہجوم میں پُرسوز دعاء کرائی ۔ اس موقع پر جناب بھائی اویس،جناب حاجی عالم صاحب اور جناب آفتاب عالم کے علاوہ مدرسہ ہذا کے طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment