عرفان احمد کو “ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام گلوبل ایوارڈ 2023” سے نوازا گیا

Irfan Ahmed was honored with "Dr. APJ Abdul Kalam Global Award 2023".

 

محمد عرفان احمد کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ایک شاندار تقریب میں “ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام گلوبل ایوارڈ 2023” سے نوازا گیا

نئی دہلی٫(نامہ نگار) 31 جولائی 2023: بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق قومی نائب صدر، آل انڈیا حج کمیٹی کے سابق رکن، اوکھلا سے الیکشن لڑنے والے ایم ایل اے اور ریلوے بورڈ، حکومت ہند اور سینٹرل وقف کونسل کے سابق رکن محمد عرفان احمد صاحب کو سماجی، سیاسی اور انسانی بہبود کے لیے انکی عظیم خدمات اور نمایاں شراکت کے اعتراف میں نئی دہلی کے وگیان بھون میں مرکزی وزیر رامداس اٹھاولے، مولانا بدرالدین اجمل قاسمی (ایم پی)، چوہدری محبوب علی قیصر (ایم پی)،غلام علی کھٹانہ (راجیہ سبھا ممبر)، کنور دانش علی (ایم پی)، اشوک واجپئی (ایم پی)، متھلیش کمار (ایم پی)، سابق مرکزی وزیر اور گاندھی درشن سمیتی کے نائب صدر وجے گوئل، دہلی اسمبلی کے اسپیکر رامنواس گوئل، دہلی حکومت کے وزیر محمد عمران حسین، دہلی کے میئر شیلی اوبرائے، ڈاکٹر کلام صاحب کے پریس سکریٹری اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے نائب صدر مسٹر ایس ایم خان، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان منصوری، مشہور فلمی اداکار اکبر خان اور مشہور ولن اداکار رنجیت بیدی کے ہاتھوں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گلوبل ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا:
واضح رہے کہ ہمیشہ پسماندہ سماج کی آواز بلند کرنے والے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے مسیحا عرفان احمد کو انکی عظیم خدمات پر نہ صرف دہلی بلکہ پورے ہندوستان سے کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے اور خاص طور پر آجکی تقریب بہت خاص تھی، جب بھارت کے سابق صدر بھارت رتن میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 8ویں برسی کے موقع پر جناب عرفان جی کو ہندوستان کی نامور شخصیات نے خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔ جسکا اہتمام ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گلوبل فاؤنڈیشن اور پرویز میڈیا گروپ کے چیئرمین ملک کی معروف شخصیت ڈاکٹر شمیم احمد خان صاحب نے کیا تھا۔
اس موقع پر تمام معززین نے ہندوستان کے مشہور رہنما اور ملک اور بیرون ملک کا دورہ کرنے والے عرفان احمد کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے اور لوکسبھا ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی نے عرفان جی کی شاندار خدمات کے لیے انکی تعریف کی۔
بتادیں کہ عرفان احمد جی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں، انکے سوشل میڈیا انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ پر ہزاروں کی تعداد میں فالوورز اور سبسکرائبرز ہیں اور انکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
اس موقع پر عرفان احمد جی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور میں آگے بھی اسی طرح عوام بالخصوص غریبوں، یتیموں، مظلوموں، بیواؤں اور پسماندہ معاشرے کی خدمت کرتا رہوں گا، باقی تمام چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ میری کامیابی کے لیے دعا کرتے رہیں۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment