پونے میں ہوئی جی ۲۰ کی میٹنگ، شہروں کا ترقی کا مرکز بنانے پر فوکس
بھارت کی جی20- صدارت کے تحت، جی۔
ٹوئینٹی کے بنیادی ڈھانچےسے متعلق ورکنگ گروپ آئی ڈبلیو جی کی میٹنگ کا، ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نارائن رانے کی موجودگی میں پونے میں افتتاح کیا گیا ۔ اس میٹنگ کا موضوع ہے:” کَل کے شہروں کے لیے رقوم کیدستیابی: شمولیت، لچکداری اور پائیداری“۔ اس موضوع کے تحت شہروں کو اقتصادی ترقی کامرکز بنانے، شہری بنیادی ڈھانچے کے لئے سرمایہ کاری، شہری بنیادی ڈھانچے کو مستقبلکی مناسبت سے تعمیر کرنے، موثر توانائی اور ماحولیات کے لحاظ سے پائیدار بنیادی ڈھانچےکےلئے نجی سرمایہ کاری کی اجازت کی خاطر سرمایہ فراہم کرنے اور سماجی نابرابری میںکمی کرنے سمیت مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کا اقتصادی امورکا محکمہ اِس میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے اور آسٹریلیا اور برازیل اس کے معاون صدرہیں۔ 30 سے زیادہ ملکوں سے66 مندوبین اس دو روزہ تقریب میں شرکت کر رہے ہیں