حضرت نظام الدين اولياء کے 719 ویں عرس کا آغاز

Commencement of 719th Urs of Hazrat Nizamuddin Auliya

عاشقان سلطان دہلی اور عقیدت مندان محبوب الہی میں خوشی کی لہر ، سبھی تقریبات خواجہ فرید احمد نظامی سید بخاری صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوں گی

( پریس ریلیز، نئی دہلی ، 12 نومبر ہفتہ)

اللہ تعالی نے اِس خاک داناۓ گیتی میں لاکھوں اولیاء کرام کو پیدا فرمایا ہے کچھ ولایت کبریٰ کے مقام پر فائز ہوۓ تو بعض کو ولایت صغریٰ عطا فرمائی گئی بعض اولیاء کو سری ولایت تو بعض اولیاء کرام کو جہری ولایت ملیں جن اولیاء کرام کو جہری ولایت کبریٰ حاصل ہوئی انھیں اولیاء کرام میں سے ایک نام سلطان المشاخٔ محبوب الٰہی حضرت خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کا بھی ہے آپ نجیب الطرفین سید ہیں آپ کے آباؤ اجداد بخارا سے ہجرت کر کے لاہور اور لاہور سے بدایوں منتقل ہو گۓ تھے پھر آپ والد بزرگوار حضرت خواجہ سید احمد بخاری کے انتقال کے بعد والدہ ماجدہ سیدہ بی بی زلیخا سے اجازت لیکر تحصیل علم کی خاطر دہلی تشریف لے آئے تھے اور پھر دہلی کو ہی اپنا مسکن بنا لیا آج بھی پوری دنیا میں دہلی کی بات اس وقت تک ادھوری رہتی ہے جب تک آپکا ذکر نہ کر لیا جائے ہر سال آپکا عرس مبارک ربیع الاخر کی 16 تاریخ سے 20 تاریخ تک بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے 12 نومبر بروز سنیچر بعد نماز مغرب عرس کی افتتاحی فاتحہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے صحن مبارک میں ہوئی اسی طرح 13 نومبر کو بھی نظر و نیاز کا سلسلہ جاری رہےگا اٹھارویں شریف کا بڑا قل 14 نومبر بروز پیر صبح 11:00 بجے درگاہ شریف کے صحن مبارک میں ہوگا اسی کے ساتھ عرس محل میں سہ روز تقریبات حضرت پیر خواجہ فرید احمد نظامی سید بُخاری سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی سرپرستی و صدارت میں و پیرزادہ سید سراج مدنی نظامی صاحب کی قیادت میں منائی جائیں گی 13 نومبر کو بعد نماز مغرب عرس محل کی پہلی محفل بزمِ نظام منعقد ہوگی جس میں قرآن خوانی،شجرہ خانی،فاتحہ خوانی کے بعد چادروں کا جلوس عرس محل سے حضرت خواجہ پیر ضامن نظامی سید بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے آستانے پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی ہوگی 14 نومبر بروز پیر بعد نماز عشاء آل انڈیا منقبتی مشاعرہ ہوگا جس میں ملک کے نامور شعراء شرکت کریں گے یہ پروگرام رات دس بجے سے آل انڈیا ریڈیو سے براہ راست نشر کیا جائے گا اور عرس محل کا آخری پروگرام کل ہند روحانی اجتماع 15 نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء منعقد ہوگا جس میں خصوصی خطاب کرنے کے لیے لئے سید امین القادری صاحب مالیگاوں،مفتی سلیم مصباحی صاحب الہ آباد،شاعر اسلام کوثر و تسنیم صاحبان سلطان پور و نوشاد مصباحی صاحب چھپرا بہار سے تشریف لا رہے ہیں اس مرتبہ روحانی اجتماع کا موضوع “قیامت کی نشانیاں” رکھا گیا ہے یہ پروگرام بزمِ نظامی یوٹیوب چینل و فیس بک پیج پر لائیو دیکھا جا سکتا ھے۔۔۔۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment