سماجی خدمت ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے: اے پی پاٹھک

سماجی خدمت ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے: اے پی پاٹھک

نئی دہلی۔بابو دھام ٹرسٹ کے بانی اے پی پاٹھک اور صدر منجو بالا پاٹھک نے اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر اپنے کارکنان اور عملے کو معمول کے مطابق کپڑے تقسیم کئے۔بتادیں کہ بابو دھام ٹرسٹ کے بانی اے پی پاٹھک اور منجو بالا پاٹھک ہر سال چھٹھ سے قبل اپنے کارکنان اور عملے میں اونی کپڑے اور ٹریک سوٹ تقسیم کرتے ہیں۔تقسیم کا یہ پروگرام پہلے ان کی دہلی کی رہائش گاہ میں ہوا۔
اس موقع پر اے پی پاٹھک نے کہا کہ بابو دھام ٹرسٹ ہمیشہ اپنے کارکنان اور عملے کی خوشیوں اور غموں میں شریک رہتاہے۔اور بابو دھام ٹرسٹ ایک دہائی سے زائد عرصے سے غریب، پسماندہ اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کر رہا ہے۔چاہے وہ کمبل کی تقسیم ہو، اناج کی تقسیم ہو، لوگوں کو سوشل سیکورٹی پنشن اسکیم یا غریب لڑکیوں کی شادی کا معاملہ ہو ہر ممکن مد د کرتا ہے۔ ٹرسٹ اپنے قیام کے بعد سے ہی سماجی خدمات انجام دے رہاہے۔
مزید یہ کہ کورونا کے دور میں بابو دھام ٹرسٹ نے ضرورت مندوں میں پکا ہوا کھانا، اناج، ماسک، سینیٹائزر، صابن، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔اس کے ساتھ ساتھ ٹرسٹ نے ملکی سطح پر صفائی ستھرائی کے پروگراموں کئے ہیں۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment