ہم آدم کی اولاد ہیں،ہمیں دھرم پریورتن کی ضرورت نہیں-ہاشمی میاں

We are the children of Adam, we don't need to fulfill our religion - Hashmi Miyan

ہم آدم کی اولاد ہیں،ہمیں دھرم پوریورتن کی ضرورت نہیں-ہاشمی میاں
حضرت محبوب الٰہی کانفرنس وجشن دستار حفظ القرآن محبوب الٰہی میں علما وعوم کاجم غفیر امنڈا
پریس ریلیز
مورخہ ۵/مارچ،بروز اتوار بعد نماز عشا
جامعہ حضرت محبوب الٰہی کے زیر اہتمام ایم سی ڈی پارک،بستی حضرت نظام الدین،نئی دہلی میں عظیم الشان پیمانے پر یک روزہ حضرت محبوب الٰہی کانفرنس وجشن دستار حفظ القرآن کانعقاد عمل میں آیا جس میں ملک کے نامور علما وشعرا خصوصا خطیب ایشیا ودپوروپ غازی ملت حضرت علامہ سید محمد ہاشمی میاں،اشرفی جیلانی کچھوچھوی دامت برکاتہم نے ہزاروں کے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اصل جنت ہے،ہم جنت سے آئے ہیں،ہم آدم کی اولاد ہیں،جو پہلے بشر بھی اور پہلے نبی بھی،اور ہر نبی کاایک ہی نعرہ تھا لاالٰہ الا اللہ،یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،لہذا دھرم پریورتن کی ضرورت ہمیں نہیں،ان کو ہے جو آدم کے رستے سے بھٹک گئے۔انھوں نے مزدی کہا کہ وسیلہ کی شریعت میں اعلیٰ مقام ہے اور جتنی بلند ی پر جانا ہو اتنا ہی مضبوط وسیلہ کی ضرورت ہے،سب سے بلند وبرتر میرے رب کی ذات ہے لہٰذا اس کی بارگاہ میں رسائی کے لیے بھی طاقت ور وسیلہ کی ضرورت ہے اور ہمارے آقا مولی کی ذات ہے۔
مناظر اسلام حضرت مولانا ظفر نوری گوالیر،مدھیہ پردیش،نے کہا ہمار امعاشرہ دن بدن بگڑتا جارہاہے جس کی بنیادی وجہ دینی تعلیم سے دوری اور موبائل اورمنشیات کی لت کا عام ہونا ہے،نوجوان لڑکیاں تیزی ارتداد کی طرف بڑھ رہی ہیں۔اور ان میں ماں باپ کے تئیں بغاوت کاجذبہ فروغ پاراہاہے۔جس پر بند باندھنا علما ئے اہل سنے کی قومی وملی ذمہ د اری ہے۔ شہنشاہ ترنم شاعر اسلام حضرت سید شجر علی مکن پوری نے اپنی آواز اور اثر آفرینی سے پورے مجمع کوسحر انگیز کردیا۔ہر ہر شعر پر مجمع نعرہائے تکبیر ورسالت سے استقبال کررہا تھا۔
پروگرام کی سرپرستی پیر طریقت حضرت خواجہ سید فرید احمد نظامی سید بخاری سجادہ نشیں درگاہ محبوب الٰہی حضرت نطام الدین اولیا،نے فرمائی جب کہ نقابت کا فریضہ شہنشاہ نقابت حضرت سید قیصر خالد فردوسی،نے انجام دیا۔اور اپنے مخصوص انداز اور انقلابی اشعار سے کانفرنس میں روح پھونک دی۔
بانی اجلاس حضرت مولانا جنید عالم قادری نظامی ناظم اعلیٰ جامعہ حضرت محبوب الٰہی،بستی حضرت نظام الدین،نئی دہلی نے اختصا ر کے ساتھ سامعین کے سامنے جامعہ حضرت محبوب الٰہی کاتعارف پیش کیا اورکہا کہ اس ادارہ کامقصدتمام اولیا ئے کرام خصوصا حضرت محبوب الٰہی کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔انھوں نے تمام مہمانوں خصوصا علما وشعرا اور معاونین کاشکریہ ادا کیااور کہاکہ آپ حضرات کے تعاون کے بغیر اتنا بڑا پروگرام منعقد کرنا ناممکن ہے۔ جامعہ محبوب الٰہی کے طلبہ واساتذہ نے مہمانوں کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی،جن کے لیے خاص طور پر دعا گو ہوں۔
حضرت مولانا ظفر الدین برکاتی مدیر کنزالایمان مٹیا محل،جامع مسجد نے پروگرام کوکامیاب بنانے میں بانی اجلاس کاہرطرح سے تعاون کیا۔مولانابرکاتی کے اعلان کے مطابق کرونا کے زمانے میں بلا امتیاز مذہب ومسلک خدمت خلق کا فریضہ انجام دینے والوں کی خد مت میں ایوارڈ پیش کیا گیا۔اور وہ حسب ذیل ہیں۔1شیخ غلام جیلانی یوتھ آف حضرت نظام الدین،2 ڈاکٹر سلیم نظامی،3 علامہ عبد المعید ازہری نیا سویرا یوٹیوب چینل،4 فرزان قریشی روزنامہ انقلاب،5 مولانا محمد ظفر الدین برکاتی مدیر اعلیٰ ماہنامہ کنز الایمان،6 ہمونیٹی سیویر فاؤنڈیشن اوکھلا۔مولانا عبد المعید ازہری ڈائریکٹر نیا سویرا کاایوار ڈ ان کی عدم موجودگی میں مولانا رئیس الدین ازہری،رکن آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ،نے وصول کیا۔حضور غازی ملت کے خطاب سے قبل جامعہ ہٰذا سے فارغ ہونے لے حفاظ کے سروں پر دستار بندی کی گئی،حضرت سید فرید احمد نظامی،مولانا غلام ربانی،مولانا محمود غازی مولانا سالک مصباحی،مولانا محمد یعقوب نور ی نے حافظ غلام دستگیر،حافظ ذیشان خان،حافظ عارف کے سروں پر دستار بندی فرمائی۔ جس کا مجمع نے نعرہائے تکبیر ورسالت سے استقبال کیا۔
اس موقعہ سے فقیر اشرفی وکیل برکاتی مقبول احمد سالک مصباحی اشرفی بانی وامیر جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،مدن پور کھادرایکس ٹینشن،نئی دہلی،نے حضرت خواجہ سید فرید احمد نظامی سید بخاری، علامہ سید محمد ہاشمی میاں اشرفی جیلانی کچھوچھوی،حضرت مولانا ظفر احمد نوری، حضرت مولانامنان رضا خان منانی میاں،اور حضرت سید شجر علی مکن پوری کی خدمت میں خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں کے زیر اہتمام چھپنے والی کتاب حضور اشرف ملت کی جانب سے پیش فرمائی۔
پروگرام میں بڑی تعداد شہر دہلی اور این سی آر کے علما وخطبا اورائمہ مساجد،ومنظمین مدارس موجود رہے،پورا اسٹیج مہمان علما وراباب قوم وملت سے کھچا کھچ بھر اہوا تھا۔جن میں امام مسجد محبوب الٰہی،حضرت مولانامحمودغازی ازہری نائب سربراہ اعلیٰ جامعہ حضرت نظام الدین اولیا،ذاکر نگر،اوکھلا،صوفی شیر علی نظامی بانی وناظم اعلیٰ دارالعلوم محبوب الٰہی میوات ہریانہ،مولانا منظر محسن نعیمی تغلق آباد،مولانا عمران ارضا ازہری رضا مسجد ذاکرنگر،مولانا نسیم احدم مصباحی اوکھلا، جناب محمد حسین شیرانی آفس سکریٹری آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ جوہری فارم اوکھلا،مولانا اشتیاق القادری امام درگاہ قطب پاک مہرولی شریف،مولانا تاج محمد ازہری تگڑی،مولانا پرواز حیدر برکاتی خطیب وامام مسجد درگاہ نصیرالدین چراغ دہلی،،مولانا محمد یعقوب نور ی تغلق آباد،مولانا فیضان احمدنعیمی قادری مسجدجو گا بائی،مولاناغلام مصطفیٰ بلب گڑھ،حضرت سید قمرالدین آل انڈیا قومی تنظیم مغربی دہلی، مولانا علاء الدین مہرولی شریف،مولانامحمد عارفین گوتم پوری،مولانا قاسم حوض رانی،مولانا غلام مرتضیٰ بلجیت نگر،مولانا فیاض درگاہ محبوب الٰہی،قاری ریاست علی نان گلوئی،سید بختیارحسین صابری سرائے کالے خان،مولانا عبدالرشید برکاتی سنگم وہار،مولانا عبدالخالق بدایوں شریف،قاسم ثقلینی تگڑی،مولاناناظرالقادری سنگم وہار، قاری انتظار احمد مہرولی شریف،سیدعمران علی ہاشمی ایرج شریف،اکرم الحق گوبندپوری،مولاناحیدرالقادری ثقلینی سیماپوری،مولانا مرشد رضا گڑگاواں،،مولانا غفران رضا برکاتی سیتا پوری،صوفی نیاز احمد بلب گڑھ فریدآباد،مولانا عبد السمیع باڑہ ہندو راؤقابل ذکر ہے۔
صلاۃ وسلام اور حضرت مولانامنان رضا خان منانی میاں بانی وناظم اعلیٰ جامعہ امام احمد رضا مہرولی شریف،کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔آخر میں مہمانوں کی خدمت میں لنگرنظامی پیش کیاگیا۔بعدہ پروگرام کااختتام ہوا۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment