منی پور کے اندر کئی مہینوں سے ہورہی نسلی جھڑپوں کے لیے ریاستی حکومت ذمہ دار

The state government is responsible for the ethnic clashes that have been going on in Manipur for several months

منی پور کے اندر کئی مہینوں سے ہورہی نسلی جھڑپوں کے لیے ریاستی حکومت ذمہ دار

نئی دہلی، 21/ جولائی 2023: ریاست منی پور میں نسلی وفرقہ وارانہ تشدد کا جو تسلسل ہے، وہ انتہائی قابل مذمت ہے، مگر پچھلے دو دنوں قبل جس طرح خواتین کے برہنہ پریڈ کراتے ہوئے شرمسار کر دینے والی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، وہ انتہائی کرب آمیز ولرزہ خیز ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل سے جاری پریس بیان میں جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ یہ کھلی درندگی اور سفاکانہ عمل کی ایک ایسی بدترین نظیر ہے جس پر بلااختلاف مذہب وفرقہ ہر ایک غم وغصہ میں ہے۔

جنرل سکریٹری ملی کونسل نے اس شرمناک وگھناؤنے عمل کے لیے ریاستی حکومت اور وہاں کے محکمہئ پولس کو بھی ذمہ دار مانتے ہوئے سبھی ملوث ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

منی پور کے اندر اپریل کے بعد سے ہی اکثریتی گروہ کے لوگوں کے ذریعہ وہاں کی اقلیتی وقبائلی آبادی کو مسلسل نسلی بنیادوں پر ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کی جائیدادیں لوٹی وجلائی جارہی ہیں، چرچوں کو اور اس کی درودیوار کو نیست ونابود کرتے ہوئے جس طرح حملے کیے جارہے ہیں، اس کے نتیجے میں سوسے زائد لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ متاثرین اپنے گھروں سے بیگانہ ریلیف کیمپوں میں اپنی جانوں کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

ملی کونسل کا یہ شدید احساس ہے کہ ان متذکرہ نسلی جھڑپوں میں جہاں لوگوں کی جانیں تلف ہورہی ہیں وہیں بطور خاص خواتین کو آلہئ کار بنایا جارہا ہے، تاکہ متعلق آبادی کے لوگوں میں زیادہ خوف وہراس پیدا ہو، یقینا وہاں کی ریاستی حکومت کا سرکار چلانے کا جو منفی نظریاتی تصور ہے، وہ حالات کو مزید بگاڑنے کا سبب بنا ہے، موجودہ حکومت قطعی اتنی فراخ دل بھی نہیں ہے کہ وہ مظلومین کو انصاف دے سکے اور اسی لیے حالات ناگفتہ بہ ہوتے چلے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جو لوگ قانونی لحاظ سے گرفت میں آبھی جاتے ہیں، جب بھی وہ شاذ ونادر ہی سزا کی دہلیز تک پہنچ پاتے ہیں۔

آل انڈیا ملی کونسل کا مرکزی وزارت داخلہ، حکومت ہند اور ریاستی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمین اور وزیر اعلیٰ کے ذریعہ اعلان شدہ فیصلہ کو قابل عمل بنائے، اور آئندہ وہاں کے نسلی وتشدد آمیز واقعات پر سختی سے روک لگائے اور امن وامان کو یقینی بنانے کی حتی الامکان کوشش کرے۔

صفی اختر

(سکریٹری ایڈمنسٹریشن، آل انڈیا ملی کونسل)

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment