آکسفوم کی رپورٹ نے سرکار کی پالیسیوں کو بے نقاب کیاہے۔

The Oxfom report has exposed the government's policies.

آکسفوم کی رپورٹ نے سرکار کی پالیسیوں کو بے نقاب کیاہے۔

نئی دہلی،18جنوری2023:
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ملک کے غریب عوام کے تئیں بی جے پی حکومت کے مساویانہ و امتیازی سلوک پر سخت تنقید کر تے ہو ئے مطالبہ کیا کہ مالدار ترین افراد پر سپر رچ (Super Rich)ٹیکس عائد کیا جائے۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کارپوریٹ حمایتی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا حکومت نے ملک میں امیروں اور غریبوں کے بیچ بے پناہ خلیج بڑھا دی ہے، جس کا اندازہ آکسفورم کی حالیہ رپورٹ سے ہو تا ہے، جسے انہوں نے شرمناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آکسفورم کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ارب پتیوں (Billionaires) کی تعداد 2020 کے 102 سے 2021 میں 142 اور 2022 میں بڑھ کر166 ہو گئی ہے۔ ظاہر ہے یہ حکومت کی کارپوریٹس اور سرمایہ داروں کے تئیں بڑھتی ہو ئی دوستی اور کارپوریٹ حامی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا اس رپورٹ کے مطابق ملک کے 10 بڑے سرمایہ داروں کی دولت 2022 میں بڑھ کر 27.52 لاکھ کڑور تک جا پہنچی ہے جو 2021 سے 32.8 فیصد زائد ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ملک کی دولت میں تمام باشندگان ملک کا حصہ ہو تا ہے لہذا اس کی منصفانہ تقسیم ہو نی چاہیے۔ ملک میں موجود تضاد کی نشاندہی کر تے ہو ئے انہوں نے بتا یا کہ ملک کی 22.89 کڑوڑ عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور صرف ایک فیصد آبادی ملک کی کل دولت کے40.5 فیصد پر قابض ہے۔ حال میں شائع 2022 کی گلوبل ہنگر رپورٹ کے مطابق دنیا کے 121 ملکوں کی فہرست میں بھارت 107 ویں پوزیشن پرہے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ دنیا کے بھوکے ننگے لوگوں کی فہرست میں ہمیں منفرد مقام حاصل ہے۔ یہ صرف حکومت کے مجرمانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر الیاس نے مطالبہ کیا کہ حکومت حد سے زیادہ امیر لوگوں پر سپر رچ(Super Rich) ٹیکس عائد کرے اور روزمرہ ضرورت کی اشیاء پر سے GST کو ختم کرے تاکہ غریب عوام سکون کی سانس لے سکیں۔

جاری کردہ

میڈیا کو آرڈی نیٹر

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment