ائمہ اہل بیت شریعت و طریقت اور علم حدیث و تفسیر کے مسلم الثبوت پیشوا ہیں

ائمہ اہل بیت شریعت و طریقت اور علم حدیث و تفسیر کے مسلم الثبوت پیشوا ہیں
خانقاہ غوثیہ چشتیہ دھاوا شریف ضلع غازی پور میں عرس فخر المشائخ کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں محققین علوم اسلامیہ کا اظہارِ خیال 
دھاوا {غازی پور} تصوف و سلوک اور روحانیت و طریقت کا مشہور زمانہ مرکز خانقاہ غوثیہ چشتیہ دھاوا شریف ضلع غازی پور میں حضرت مخدوم سید ابوالغوث گرم دیوان علیہ الرحمہ کی درگاہ کے احاطے میں فخرالمشائخ حضرت سید فخرالدین احمد غوثی چشتی علیہ الرحمہ کے تینتالیسویں عرس کا آغاز بعد نماز عصر پرچم کشائی سے ہوا جس میں علما ومشائخ،سادات کرام اور زائرین و مریدین نے شرکت کی ۔
اور بعد نماز مغرب  ایک عظیم الشان قومی سیمینار بعنوان ائمہ اہل بیت عظمت وفضیلت کا اہتمام کیا گیا ۔ 
جس کی صدارت و قیادت فخر ملت حضرت سید ظفر اقبال اشرفی غوثی چشتی دھاوا شریف نے فرمائی ۔ قاری افروز عالم غوثی کی تلاوت کلام اللّٰه سے سیمینار کا آغاز ہوا شکیل عارفی فرخ آبادی نے رسول و آل رسول کی بارگاہ میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔ 
سیمینار کا مرکزی عنوان ائمہ اہل بیت : عظمت وفضیلت تھا بارہ ائمہ اہل بیت میں سے حضرت علی مرتضیٰ ، حضرت امام حسن مجتبی، حضرت امام حسین حضرت امام زین العابدین، حضرت امام محمد باقر اور حضرت امام جعفر صادق رضی اللّٰه تعالٰی عنھم  کے حالات ، کشف وکرامات ، علم ظاہر وباطن کی خدمات ، علوم الحدیث و علوم القرآن کے فروغ ، سیاسی و سماجی اور اصلاحی خدمات، مقام و مرتبہ اور عظمت وفضیلت پر علما و دانشوران، محققین علوم اسلامیہ اور یونیورسٹیز کے اسکالرس نے نہایت تحقیقی اور پرمغز مقالے سپرد قرطاس فرمائے ۔ اور سیمینار میں اپنے مقالہ جات کا خلاصہ پیش کیا۔  
مندوبین میں ڈاکٹر عبد السلام جیلانی استاذ فارسی شعبہ تاریخ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ ،ڈاکٹر عبید الرحمٰن صدیقی عبید غازیپوری ، ڈاکٹر افضل مصباحی استاذ شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی بنارس، مولانا قاضی فرید اختر پرنسپل دارالعلوم قادریہ غازیپور ، مفتی محمد شاہنواز ازھری بانی جامعہ حنفیہ مانکپور، مولانا ارشدالقادری خانقاہ دائرہ شاہ احمد غازی پور ،مفتی فھیم ثقلینی جامعة المصطفٰی ککرالہ بدایوں،مفتی ضیاء الحق ثقافی شیخ الفقہ  جامعہ حنفیہ مانکپور ،مولانا ضیاء المصطفیٰ مدرسہ فیض النبی شکوہ آباد، مولانا محمد رضوان ازہری شیخ الادب جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور ضلع پرتاب گڑھ نے شرکت کی۔ 
مہمان خصوصی بدرطریقت مولانا سید محمد اسلم میاں وامقی جیلانی سجادہ نشین خانقاہ وامقیہ بریلی شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اہل بیت اطہار بالخصوص ائمہ اہل بیت کی عظمت وفضیلت ان کی علمی خدمات سے عوام وخواص کو روشناس کرانا آج خانقاہوں کی بنیادی ذمےداری ہے سیمینار کے مرکزی عنوان کے انتخاب پر فخر ملت کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 
اس کے بعد مندوبین کو استقبالیہ اور اعزازیہ بھی پیش کیاگیا۔ اور صدر سیمینار کے خطبہ صدارت اور بدر طریقت کی دعا پر سیمینار بحسن و خوبی اختتام پزیر ہوا۔ 
اس کے بعد عام لنگر غوثی کا اہتمام کیا گیا،بعد نمازعشا دیر رات تک محفل سماع  کا دور چلا۔ 
عرس کے دوسرے دن بعد نماز ظہر محفل سماع منعقد ہوئی بعد نماز مغرب غلاف چادر شریف آستانہ فخرالمشائخ میں فخرملت سید ظفر اقبال اشرفی کی قیادت میں پیش کیاگیا۔ اور فخرملت نے عرس میں شریک ہونے والے خانوادے وجملہ مریدین و محبین  اور ملک وملت کے لیے دعائے خاص فرمائی۔ 
اور بعد نماز عشا آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت فخرملت سید ظفر اقبال چشتی نے فرمائی نبیرہ محدث اعظم اشرف الشعرا سید خالد اشرف کچھوچھوی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔
 مشاعرے میں شکیل عارفی، عبد الواحد مالیگاوں۔ شاہد فرخ آبادی، مفتی منظر دیناجپوری ، اختر غازی پوری ، دلشاد بکسروی ، ندیم قاسمی نے شرکت کی ۔ 
پروگرام میں سید مجیب الرحمٰن غوثی عرف اسد میاں، مولانا سید اجمل میاں غوثی ، سید عدنان میاں غوثی،  سیدراشدغوثی کے علاؤہ خانوادہ غوثیہ کے  جملہ افراد اور سادات کچھوچھہ و سادات دھاوا شریف نے شرکت فرمائی۔
We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment