دی ہند گرو اکیڈمی نے مدنی -100 کے نئے بیچ کے داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کیا

The Hind Guru Academy announces the entrance exam for the new batch of Madani-100
 دی ہند گرو اکیڈمی نے مدنی -100 کے نئے بیچ کے داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کیا
نئی دہلی : ) اوکھلا جامعہ نگر میں نیٹ اور آئی آئی ٹی کی تیاری کرانے والی اکیڈمی دی ہند گرو اکیڈمی نے مدنی -100 کے نئے بیچ کے داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ اکیڈمی میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر نور نواز خان نے میڈیا کے سامنے یہ اعلان کیا ۔
رجسٹریشن 7 نومبر سے شروع ہے جو 10 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ اس میں 8 ویں 10 ویں اور 12 ویں پاس یا زیر تعلیم  سبھی شرکت کر سکتے ہیں ۔
 انہوں نے بتایا کہ ہم 100 بچوں کی مفت کوچنگ کے لیے داخلہ امتحان کا اعلان کر رہے ہیں ۔ خواہشمند طلبہ فارم بھریں امتحانات 18 اور 22 دسمبر کو ہون گے ۔ نورنواز خان نے بتایا کہ یہ اسکیم معاشی طور پرکمزورمگر ہونہار طلبا کے لیے ہے ۔
مسٹر خان نے مزید بتایا کہ ہم نے 2021 بیچ میں 23 بچوں کو مدنی -100 کے لیے  لیا تھا جن میں سے 7 بچے کامیاب ہوئے ۔ اس سال اور بچوں کو لیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں مذہب ذات علاقہ کی کوئی قید نہیں ہے ، یہ ٹیسٹ آل انڈیا سطح کا ہوگا ۔
 انہوں نے بتایا کہ صد فیصد نمبر لانے والوں کے لیے 100 سیٹیں بالکل مفت ہوں گیں ۔ اس کے علاوہ75 فیصد اور 50 فیصد  نمبر والوں کو بھی  اسی تناسب میں رعایت دی جائے گی اور 20 فیصد رعایت امتحان میں شامل ہونے والے سبھی بچوں کو ملےگی ۔ یہ سبھی بچھے 2023-24 کے تعلیمی سیشن کے لیے ، لیے جائیں گے ۔
We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment