کیا لال قلعہ سے یہ مودی جی کی آخری تقریر تھی؟ گھبراہٹ، لڑکھڑاہٹ اور انانیت کی ملغوبہ تھی عبدالعزیز لال قلعہ کی تقریر سے پہلے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر نریندر مودی نے دو گھنٹے 13منٹ تقریر کی تھی۔ یہ تقریر بھی کسی پارلیمنٹ سیشن کی تقریر کے بجائے کسی ریلی یا جلسہ گاہ کی تقریر معلوم ہوتی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ راہل گاندھی کی تقریر کے جواب میں ان سے کچھ بن نہیں پڑ رہا ہے کہ کیا کہیں اور کیا نہ کہیں۔ وہ تقریر…