’ایک دیش ایک چناؤ‘ کا شگوفہ

’ایک دیش ایک چناؤ‘ کا شگوفہ ایک دیش ایک تعلیم ، ایک دیش ایک علاج کیوں نہیں؟ عبدالعزیز جو ریاست فلاحی ہوتی ہے عوام کی فلاح وبہبود کا خیال زیادہ سے زیادہ کرتی ہے۔ وہ عوامی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ زیادہ سے زیادہ دیتی ہے۔ لیکن جو حکومت یا ریاست عوامی یا فلاحی نہیں ہوتی وہ عوام کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ ہندستان کی…

کیا لال قلعہ سے یہ مودی جی کی آخری تقریر تھی؟

Was this Modiji's last speech from Lal Qila?

کیا لال قلعہ سے یہ مودی جی کی آخری تقریر تھی؟ گھبراہٹ، لڑکھڑاہٹ اور انانیت کی ملغوبہ تھی عبدالعزیز لال قلعہ کی تقریر سے پہلے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر نریندر مودی نے دو گھنٹے 13منٹ تقریر کی تھی۔ یہ تقریر بھی کسی پارلیمنٹ سیشن کی تقریر کے بجائے کسی ریلی یا جلسہ گاہ کی تقریر معلوم ہوتی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ راہل گاندھی کی تقریر کے جواب میں ان سے کچھ بن نہیں پڑ رہا ہے کہ کیا کہیں اور کیا نہ کہیں۔ وہ تقریر…

عالمی اردو ادب کا ترجمان سہہ ماہی ادبِ عالیہ کا رسم اجرا

نئی دہلی۶۱/ اکتوبر، جامعہ نگر کے تسمیہ آڈیٹوریم ایک بین اقوامی ادبی رسالے ادبِ عالیہ کے پہلے شمارہ کے افتتاح کے موقع پر مشہور و معروف عاشق ِ اردو ڈاکٹر سید فاروق صاحب نے ڈاکٹر فریاد آزر کے عالمی اردو جریدے ادبِ عالیہ کا افتتاح کیا اور فرمایا کہ اس عہد میں ایک نہایت شاندار ادبی رسالہ نکالنا وہ بھی اردو میں، بڑے دل گردے اور حوصلے کی بات ہے، خدا اس رسالے کو کامیاب بنائے اور یہ رسالہ جیسا کہ اس کے مشمولات سے ظاہرہوتا ہے، واقعی عالمی اردو…