معروف سوشلسٹ لیڈر ملائم سنگھ یادو کی انتقال پر ملی کونسل کا اظہار خیال نئی دہلی: 10/ اکتوبر 2022: آل انڈیا ملی کونسل نے ملک معروف لوہیاوادی سوشلسٹ رہنما اور ملک کے سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ کونسل سے جاری بیان میں جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو اُن بلند قامت لوہیاوادی رہنماؤں میں سے تھے جنھوں نے اپنی سیاست کی پہلی کڑی کے طور پر 1967 میں پہلی بار اترپردیش سے سنیکت سوشلسٹ پارٹی (SSP) کے ٹکٹ پر…