جہان اعلی حضرت اشرفی کی اشاعت سے خا نوادہ اشرفیہ کا نام روشن ہوگا: سید محمد اشرف کچھوچھوی

Jahan Ala Hazrat Ashrafi's publication will brighten the name of Janwafa Ashrafia: Syed Muhammad Ashraf

جہان اعلی حضرت اشرفی کی اشاعت سے خانوادہ اشرفیہ کا نام روشن ہوگا: سید محمد اشرف کچھوچھوی

نئی دہلی۔حضرت اشرف ملت کی کوششیں رنگ لے آئی انشاء اللہ مورخہ ۲فروری بروز جمعرات خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم کچھوچھہ شریف میں سالانہ عرس اعلیٰ حضرت ا شرفی کے موقع پر اس اجرا عمل میں آئے گا۔جانکاری دیتے ہوئے مولانامقبول احمد سالک مصباحی اشرفی دہلوی نے بتا یاکہ گزشتہ ایک سال سے مقالات کی ترتیب وتدوین اورکمپوزنگ وایڈیٹنگ کاکام میری نگرا نی میں جاری تھا،مجموعہ مقالات کو آخری شکل دینے کے لیے اشاعت سے قبل اشرف ملت کے حکم سے حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمٰن علوی مداری نے بھی کامیابی کے ساتھ اپنی حصہ داری درج کرائی،اور مجموعہ کواغلاط سے پاک کرنے اورمضامین کے انتخاب میں اہم رول ادا کیا۔جب کہ مولانا عظیم اشرف اشرفی نے پروف ریڈنگ اور اشاعت کی ذمہ د اری بخوبی نبھائی خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم کچھوچھہ شریف اور الاشرف ٹرسٹ کے ذمہ د اران نے اس کی اشاعت اوردیگر اخراجات کابیڑا اٹھا یا ہے۔اس طرح ایک اہم علمی وادبی کام خانوادہء اشرفیہ کے حوالے سے حضرت اشرف ملت کی قیادت وسربراہی میں انجام پذیر ہوا۔
مولانا حبیب الرحمن علوی مداری نے کہاکہ حضور اشرف ملت حضرت علامہ سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی کو اللہ تعالیٰ عمر خضری عطا کرے جنھوں نے آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی شکل میں سنی صوفی مسلمانوں کی قیادت ورہنمائی کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تعمیر کردیا،جس کے بینر تلے اسلامی افکا ر ونظریات پر تحقیق وریسرچ کے بڑے بڑے کام انجام پذیر ہورہے ہیں۔
مولاناعظیم اشرف اشرفی نے کہا کہ خانقا ہ اشرفیہ شیخ اعظم میں پچھلے دوسالوں سے شیخ المشائخ،محبوب ربانی حضرت سید شاہ علی حسین اعلیٰ حضرت اشرفی کی حیات وخدمات پرعلمی وادبی سیمینار کاانعقاد عمل میں آرہا تھا،جس کا اہتمام وانتظام معروف اسلامی اسکالر حضرت مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی اشرفی دہلوی کامیابی کے ساتھ انجام د ے رہے تھے۔ حضور اشرف ملت حضرت علامہ سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی صدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ اورچیر مین ورلڈ صوفی فورم نے مجموعہ”جہان اعلیٰ حضرت ا شرفی“ کی تیاری اور اشاعت کے لیے ناظم سیمیناراور مرتب مجموعہ مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی اشرفی اوران کے شریک سفر مولانا مفتی حبیب الرحمٰن علوی مداری اور مولانا عظیم اشرف کے ساتھ ساتھ تمام مقالہ نگاران اور تاثرات محررین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے،مجھے بے حد خوشی ہے کہ میرے پر دادا شیخ المشائخ،محبوب ربانی اعلیٰ حضرت ا شرفی جیلانی کی حیات وخدمات پر اتنا بڑا تحقیقی وعلمی کام مخدوم سمنان کے فیض سے پورا ہوا۔میں اللہ جل شانہ کاجتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔انشاء اللہ تعالی اس مجموعہ کی اشاعت سے خانوادہء ا شرفیہ کے علمی کارناموں سے علمی دنیا بخوبی واقف ہوگی۔واضح ہو کہ مجموعہ کے مرتب ومدون مولانا سالک دہلوی نے بتا یا کہ بنیادی طور پر پورامجموعہ چند اہم گوشوں میں تقسیم ہے۔جو حسب ذیل ہیں۔۱۔گوشہء تاثرات وتقریظات،۲۔گوشہء سوانحیات،۳۔گوشہء خدمات و کارنامے،۴۔گوشہء خصائص و میزات،۵۔گوشہء روحانیات وسلوکیات،۶۔گوشہء ادبیات وجمالیات،۷۔گوشہء خلافت واجازت،۸۔گوشہء شجرہء اشرف ملت،۹۔گوشہء مناقب۔جن میں چار درجن سے زائد علمی وتحقیقی مقالات شامل اشاعت ہیں۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment