عیدمیلادالنبی پر امن بقائے باہم کاحوصلہ عطا کرتی ہے:مولانا مقبول احمد سالک مصباحی

مدن پور کھادر میں جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم شان وشوکت سے نکالا گیا

نئی دہلی۔ہر سال کی طرح بھی مدن پور کھادر سے جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم شان وشوکت سے بر آمد ہوا،جس میں مدن پور کھادر،جے جے کالونی،کنچن کنج،ڈی بلاک اور تھری بلاک کے مسلمانوں خصوصا نوجوانوں نے جو ش وخروش کے ساتھ حصہ لیا،البتہ موسم کی ناسازگاری کی وجہ سے جلوس کے راستوں اور مدت میں کمی کردی گئی۔جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی سے جلوس برآمد ہوا اور چلتے ہوئے مصطفیٰ مسجد پہنچا،وہاں سے جلوس اجتماعی طور پر سموسہ چوک پہونچا جہاں بانی جلوس حضرت مولانا مقبول احمد سالک مصباحی نے مختصر خطاب کیا اور کہاکہ جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم رسول پاک سے عشق ومحبت کا ایک ذریعہ اظہار ہے،کیونکہ مکہ مکرمہ سے مدینہ شریف کی طرف ہجرت کے موقع پر انصاری صحابہ کرام نے بھی اسی طرح اپنے آقا سے عقیدت ومحبت کا اظہار کیاتھا۔مولانا نے کہا امسالباران رحمت کی وجہ سے موسم ناسازگار ہے مگر ہم کسی طرح جلوس کاناغہ برداشت نہیں کرسکتے تھے،اس لیے آج بھی اپنے اتحاد واخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن عید میلاد النبی کا اہتمام کررہے ہیں۔جلوس عید میلاد منانا شرعی طور ثابت اور مستحسن عمل ہے،اس پر کسی طرح کا اعتراض قابل قبول نہیں۔عیدمیلادالنبی دراصل مسلمانوں کوپر امن بقائے باہم کاحوصلہ عطا کرتی ہے،اور رسول پاک سے قلبی تلق کق مزید مضبوط کرتی ہے۔
مولانا فرمان احمد حنفی خطیب وامام مصطفیٰ نے کہا کہ آج کا دن اسلامی تاریخ میں بڑا معظم ومتبرک ہے،یہ وہ دن ہے جسکے صدوے میں اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات کو پیدا فرمایاہے،آپ کو اللہ تعالیٰ نے غریبوں،مسکینوں اور ناداروں وبیواؤں کاسہار ابنا کرکے بھیجا،اسی لیے رسول پاک نے اپنے لیے فقر ودرویشی کو پسند فرمایا۔انھوں نے کہا کہ علاقہ مدن پور کھاد ر اگر چہ غریبوں اک علاقہ ہے مگر رسول پاک سے عشق ومحبت کے اظہار میں دہلی کے کسی علاقے سے پیچھے نہیں ہے۔خصوصا مولانا سالک مصباحی کی نگرانی اورسرپرستی کی وجہ جلوس نہایت پر شکوہ ہو تا ہے۔
جلو س سموسہ چوک سے اختصا کے مدنظر مدن پور کھادر بی بلاک کی مختلف گلیوں میں گشت کرتا ہوا دوبارہ مصطفیٰ مسجد پہنچا جہاں اجتماعی طور پربارگاہ رسالت میں صلاۃ وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔مولانا سالک مصباحی نے رقت آمیز انداز میں دعا فرمائی،جس پر سامعین وحاضرین نے آمین کی صدا بلند کی۔بعد حاضرین کے درمیان شیرینی اور علماکے درمیان لنگر پیش کیا گیا۔
اہم شرکائے اجلاس میں جامعہ خواجہ سے حافظ وقاری کفایت اللہ قادری،مولانا راج محمد جامعی،محمد علقمہ یاسر انصاری،ظفر الدین قطبی،حافظ آفتاب احمد قطبی،محمد سیف قطبی،دالشاد احمد ادریسی،شمشاداحمد ادریسی، اور مصطفیٰ مسجد سے حافظ محمد نسیم موذن،حاجی بہادر صدر مسجد،جناب محمد علی بخش،محمد ابرار سیفی،وغیرہ نے انتظامات اور لنگر عام میں خصوصیت کے ساتھ حصہ لیا۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment