الفلاح فاؤنڈیشن تیسرا یوم تاسیس بطوریوم حسن اخلاق منائے گا:ذاکر حسین
نئ دہلی،27 ستمبر (نامہ نگار) الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈڈونیٹ گروپ) آج 28 ستمبر 2022 کو تیسرا یوم تاسیس بطور یوم حسن اخلاق منا رہا ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیرِ اہتمام بندیل کھنڈ،مردآباد،لکھنئو،بہار،آعظم گڑھ،جونپور،سنجرپور،نظام آباد،شاہ گنج،جھارکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت دیگر جگہوں پر پروگرام و میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔بتا دیں کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) مذہب،ذات پات سے اوپر اٹھ کر مریضوں کو مفت خون مہیا کراتی ہے۔الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے روحِ رواں و بانی ذاکر حسین نے بتایا کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے تین سال کی مدت میں 406 مریضوں کو خون مہیا کرا چکی ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج گیارہ بجے دن میں سنجرپور میں پریس کانفرنس کا انعقاد اس کے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز ہوگا،جس میں رہائ منچ کے جنرل سیکرٹری راجیو یادو اور باڈی بلڈر ماسٹر ایشیا،مسٹر نارتھ انڈیا،مسٹر دہلی سلمان خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ذاکر حسین نے الفلاح فائونڈیشن کے ابھی تک کے سفر میں فائونڈیشن کا ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔