آپ کا انتخابی بانڈز پر حملہ، بی جے پی سے تین سوال
نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی نے مرکزی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی یہ کیوں نہیں جواب دے رہی ہے کہ جب ای ڈی نے ریڈی کو اہم ملزم نامزد کیا تھا تو بی جے پی نے ریڈی سے 55 کروڑ روپے کیسے لئے؟ جبکہ بی جے پی کو معلوم تھا کہ وہ شراب گھوٹالے کا اہم ملزم ہے۔ پارٹی نے کہا کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا کو اس پر اپنا جواب دینا چاہئے کیونکہ یہ الزامات نہیں بلکہ ثبوت ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے شراب گھوٹالہ کے کلیدی ملزم شرت چند ریڈی سے انتخابی بانڈز کے ذریعے بی جے پی کو ملنے والے 59.5 کروڑ روپے کے معاملے میں بی جے پی سے تین سوال پوچھے۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر ان سوالوں کے جواب دئے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ بی جے پی اس معاملے پر کیوں نہیں بول رہی ہے کہ جب ای ڈی نے ریڈی کو اہم ملزم قرار دیا تھا، تب بھی بی جے پی نے ریڈی سے کروڑوں روپے کیسے لئے؟ جبکہ بی جے پی کو معلوم تھا کہ وہ شراب گھوٹالے کا اہم ملزم ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی صدر جے پی نڈا کو اس پر اپنا جواب دینا چاہئے، کیونکہ یہ الزامات نہیں ہیں بلکہ ثبوت ہیں۔
پہلا سوال،کون سا بی جے پی لیڈر یا وزیر شرت چند ریڈی کو جانتا ہے، کس کے ذریعے بی جے پی کو پیسہ آیا؟
دوسرا سوال،بی جے پی نے شرت چند ریڈی کی کمپنیوں سے 59.5 کروڑ روپے کیوں لیے؟
تیسرا سوال،بی جے پی نے اب تک اس حقیقت کو عوام اور سی بی آئی سے کیوں چھپا رکھا ہے کہ اس نے شراب گھوٹالہ کے ملزموں سے 59.5 کروڑ روپے لئے ہیں؟۔
آتشی نے ایکس پر لکھا کہ میں آپ کو شراب گھوٹالہ کی منی ٹریل کے بارے میں سچ بتاتی ہوں۔دہلی میں نئی ایکسائز پالیسی کے تحت، اروبندو فارما کے مالک شرت چندر ریڈی کو شراب فروخت کرنے کے لیے کچھ زون مل گئے۔ وہ APL ہیلتھ کیئر اور EUGIA فارما کے بھی مالک ہیں۔ 9 نومبر کو شرت چندر ریڈی نے بیان دیا کہ انہوں نے نہ تو اروند کیجریوال کو پیسے دیے ہیں، نہ وجے نائر کو، اور نہ ہی کسی اور اے اے پی لیڈر کو۔ اگلے ہی دن اسے گرفتار کر لیا گیا۔ چند مہینوں کے بعد شرت ریڈی کا بیان کجریوال جی کے خلاف ہو گیا اور چند ہی مہینوں میں انہیں جیل سے ضمانت مل گئی۔اوراس بیان کی بنیاد پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ صرف ایک بیان ہے۔ منی ٹریل کہاں ہے؟۔
بی جے پی کو ملنے والے الیکٹورل بانڈز کے اعداد و شمار میں یہ منی ٹریل صاف نظر آتا ہے۔ شرت ریڈی نے ایکسائز پالیسی کے نفاذ کے دوران بی جے پی کو 4.5+ کروڑ روپے دیئے۔ اور گرفتار ہونے کے بعد مزید 55 کروڑ روپے دیے۔ پہلے اسے گرفتار کیا گیا اورپھر اس نے بی جے پی کو پیسے دیے، پھر اس نے کیجریوال جی کے خلاف بیان دیا، پھر ای ڈی نے انہیں رہا کیا، پھر اس نے بی جے پی کو زیادہ پیسے دیئے۔
دو سال سے جس منی ٹریل کی تلاش جاری تھی اس کا انکشاف ہوا ہے۔ شراب گھوٹالہ کی منی ٹریل بی جے پی کو جاتی ہے، عام آدمی پارٹی کو نہیں۔اب میں پی ایم مودی کو چیلنج کرتی ہوں کہ بی جے پی کو گھوٹالے کا مرکزی ملزم بنائے اور ای ڈی جے پی نڈا کو گرفتار کرے۔