نئی دہلی ،۱۷نومبر:ایم سی ڈی چنائو کا بگل بج چکا ہے۔ ہر پارٹی اپنے اپنے حساب سے دعوے کررہی ہے، لیکن ان کے برعکس عام آدمی پارٹی نے اس چنائو میں اپنے عملی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی کے لوگوں کو مفت بجلی ، پانی اور عالمی معیار کی صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لوگوں سے اس چنائو میں دہلی کو صاف ستھرا بنانے کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ ذاکر نگر وارڈ نمبر ۱۸۹ سے عام آدمی پارٹی کی رہنما سلمیٰ عارض خان نے آج اپنے انتخابی کمپین کے دوران لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ذاکر نگر وارڈ سے عام آدمی پارٹی کو کامیاب بنائیں ۔ سلمیٰ عارض خان نے کہاکہ عام آدمی پارٹی اکیلی پارٹی ہے جس نے عملی طور پر دہلی کے لوگوں کیلئے سنجیدگی سے کام کیا ہے، اور ان کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں مفت بجلی اور پانی لوگوں کیلئے ایک عظیم نعمت ہے۔ سلمیٰ عارض خان نے کہا کہ عوام نے ان لوگوں کو بھی دیکھ لیا جنہوں نے گذشتہ پندرہ سالوں کے اقتدار میں ذاکر نگر وارڈ کو کوڑے اور گندگی کا انبار بنا دیا ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح ہماری پارٹی نے دہلی میں تبدیلی لانے کاکام کیا ہے ،اسی طرح جیتنے کے بعد ہم ذاکر نگر وارڈ کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے اور پوری طاقت کیساتھ ایم سی ڈی کی تمام تر خدمات سے وارڈ کے لوگوں کو فیضاب کریں گے۔ سلمیٰ عارض خان نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ ذاکر نگر کے لوگ بس ۴ نومبر کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں اور انہوںنے من بنا لیا ہے کہ اس بار بدلائو لانا ہے اور پوری طاقت کیساتھ وہ عام آدمی پارٹی کو جتانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان اور خواتین کی بڑی تعداد کی عام آدمی پارٹی کو حمایت مل رہی ہے۔
Related posts
-
ایک بھارت شریسٹھ بھارت: ہندوستانی فلموں کو ایک دھاگے میں پرونے کی طاقت
ایک بھارت شریسٹھ بھارت: ہندوستانی فلموں کو ایک دھاگے میں پرونے کی طاقت اشونی ویشنو مرکزی... -
وکست بھارت کے لیے سیاحت: ہمارےاولین’شاندار بھارتیہ‘ کا وژن
وکست بھارت کے لیے سیاحت: ہمارےاولین’شاندار بھارتیہ‘ کا وژن تحریر: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر... -
وقف ترمیمی بل 2024؍کے معاملہ درگاہی اور دیوبندی دو حصوں میں تقسیم
وقف ترمیمی بل 2024؍کے معاملہ درگاہی اور دیوبندی دو حصہ میں تقسیم درگاہ بورڈ کے مطالبہ...