مسلم مجلس مشاورت میں بحران ، ممبران کا میٹنگ میں شرکت سے انکار مسلم مجلس مشاورت کے کیئر ٹیکر صدر کے آمرانہ اقدامات کی وجہ سے بہت سے ممبران نے کل)۸ ؍ اکتوبر ۲۰۲۲( کو ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان آمرانہ اقدامات میں سر فہرست مشاورت کے تقریبا ۷۰ ؍ (ستر) قدیم و معزز ممبران کی رکنیت بغیر نوٹس دئے ہوئے منسوخ کرنا اور کیئر ٹیکر صدر ہونے کے باوجود اور سخت مخالفت کے علی الرغم ایک نیا خود ساختہ ”دستور“ تیار کرنا…