بلقیس بانو کی عصمت دری کرنے والوں کی رہائی پر وزارت داخلہ کی رضامندی  افسوسناک: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی:  ”بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کرنے والے مجرمین کی رہائی کے لئے وزارت داخلہ کی رضامندی  افسوسناک ہے۔حاملہ بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری  اور اس کے خاندان کے 14 افراد جن میں ان کی تین سالہ بیٹی بھی شامل ہے، کو بہیمانہ قتل کردیا گیا تھا۔اس جرم کو انجام والے والے 11 افراد کی’عام معافی‘ پالیسی کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ گجرات حکومت نے کیا تھا۔ معافی کے اس فیصلے سے وزارت داخلہ حکومت ہند کا اتفاق کرنا،یہ تاثر دیتا ہے کہ وہ مجرموں…