ذاکر نگر وارڈ میں کھسک رہی ہے کانگریس کی زمین نئی دہلی۔ قومی راجدھانی دہلی میں ایم سی ڈی چناؤ میں اب کچھ دن ہی رہ گئے ہیں۔سبھی پارٹیوں کے امیدواروں کی چناوی مہم زور وشور سے جاری ہے حسب روایت اپنے حق میں ووٹ کرنے لئے چناوی وعدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دہلی میں 250وارڈوں میں چناؤ ہو رہے ہیں لیکن مسلم اکثریت والے علاقوں میں چناؤ کی گہما گہمی کچھ زیادہ ہی ہے۔ اگر ہم بات کریں اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ذاکر نگر،وارڈ نمبر 189 کی ہے…