عالمی اردو ادب کا ترجمان سہہ ماہی ادبِ عالیہ کا رسم اجرا

نئی دہلی۶۱/ اکتوبر، جامعہ نگر کے تسمیہ آڈیٹوریم ایک بین اقوامی ادبی رسالے ادبِ عالیہ کے پہلے شمارہ کے افتتاح کے موقع پر مشہور و معروف عاشق ِ اردو ڈاکٹر سید فاروق صاحب نے ڈاکٹر فریاد آزر کے عالمی اردو جریدے ادبِ عالیہ کا افتتاح کیا اور فرمایا کہ اس عہد میں ایک نہایت شاندار ادبی رسالہ نکالنا وہ بھی اردو میں، بڑے دل گردے اور حوصلے کی بات ہے، خدا اس رسالے کو کامیاب بنائے اور یہ رسالہ جیسا کہ اس کے مشمولات سے ظاہرہوتا ہے، واقعی عالمی اردو…