وزیر اعظم سے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کے نفاذ کا مطالبہ

Demanding the Prime Minister to implement the Rang Nath Mishra Commission

وزیر اعظم سے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کے نفاذ کا مطالبہ
سابق ممبر پارلیمنٹ الیاس اعظمی نے آل انڈیا مسلم او بی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری سے کی ملاقات
نئی دہلی؍ممبئی 24جنوری(پریس ریلیز) آج الیاس اعظمی سابق ممبر آف پارلیمنٹ نے آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر ممبئی کا دورہ کیا ۔آپ نے آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری سے او بی سی کے مسائل و انکے کی حل پر بڑی دیر تک گفتگو کی۔ اس بات پر دونوں متفق ہوئے کہ اگر موجودہ حکومت مسلم اقلیت اور خصوص پس ماندہ مسلم لئے کچھ کرنے کے لیے سنجیدہ ہے تو سب سے پہلے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات نافذ کرے۔اس موقع پر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے کہا کہ سچر کمیٹی، رنگ ناتھ مشرا کمیشن اور محمودالرحمن کمیٹی کے ذریعے مسلمانوں کو معاشی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی سفارشات کو نافذ کرانے کے لیے  مسلم ادارے ،تنظیمیں اور سیاست میں سر گرم ساتھی وزیر اغظم سے اب ایک واحد مطالبہ کریں کہ وزیر آعظم رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات نافذ کریں ۔دنیا کے ہر کونے سے وزیر اعظم اس بات کی یقین دہانی بار بار کراتے رہتے ہیں کہ وہ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘کے نظریہ کے تحت کام کررہے ہیں اور سب کا وکاس بھی چاہتے ہیں۔اب تو پسماندہ مسلمانوں کو سماجی اعتبار سے اوپر اٹھانے کی بھی بات ہو رہی ہے۔بی جے پی کی آل انڈیا میٹنگ میں وزیر اعظم نے بطور خاص مسلمانوں پر کسی بھی طری کی ریمارک نہ کرنے کی ممبران کو تلقین کی ہے۔اس سے ثابت ہے کہ پسماندہ مسلمانوں کے لیے مودی حکومت نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم تنظیمیں سیاسی افراد اور پسماندہ برادریوں کے لیڈران وزیر اعظم تک یہ بات پہنچائیں کہ وہ رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات کو نافذ کریں ۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment