اردو صحافت کو زندہ رکھنے کے لیے اردو کو ترقی دیں غالب اکیڈمی کے سیمینار میں شیخ منظور احمد کا اظہار خیال نئی دہلی۔ معروف صحافی آنجہانی جی ڈی چندن کے 103 ویں یوم پیدائش کے موقع پرغالب اکیڈمی کے زیر اہتمام”اردو صحافت: امکانات اور چیلنجز“ کے عنوان سے یک روزہ سیمینارمنعقد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت ڈاکٹر جی آر کنول نے کی۔انھوں نے صدارتی تقریر میں کہا کہ صحافی کی ملازمت غیر محفوظ ہے۔لیکن اسکول میں یا سرکاری ملازمت محفوظ ہوتی ہے۔چیلنج سب سے بڑا تعلیمی پالیسی ہے جدید مضامین…
