ڈیجیٹل ریلیں ہندوستانی زراعت کے منظر نامے کو تبدیل کر رہی ہیں از قلم: راجیو چاولہ ہندوستان کے زرعی شعبے کو، جو اس کی معیشت کا سنگ بنیاد ہے، عدم استعداد، ناکافی قرض، بازار تک رسائی، اور معیاری اِن پٹس اور وسائل کی محدود دستیابی جیسے مسلسل چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ زراعت کے لئے ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر (ڈی پی آئی) کا تعارف یعنی ڈیجیٹل زرعی مشن کے تحت ایگری اسٹیک ایک مثالی تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔ ایک جامع ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے نقطہ نظر کے…
