علی گڑھ میں گائے گوشت کے شبہ میں مسلمانوں پر وحشیانہ حملہ صدر جمعیۃ علماء ہندمولانا محمود اسعد مدنی نے سخت کارروائی اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، جمعیۃ کے وفد نے اسپتال میں متاثرین سے ملاقات کی۔ نئی دہلی ۲۵ مئی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے علی گڑھ میں چار مسلم تاجروں پر بھیڑ کے ذریعہ کیے گئے بہیمانہ حملے کو انسانیت سوزاور ملک کے لیے شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے گوشت کے شبہ میں مسلم نوجوانوں کو مارنا…
