(پریس ریلیز ، نئی دہلی ، 18 اکتوبر 2023)
انڈو اسلامک ہیریٹیج سنٹر (آئی آئی ایچ سی) ٢٠، اکتوبر ٢٠٢٣ء کو بروز جمعہ نئی دہلی میں ” ہر طرح کی انتہا پسندی اور گھریلو مذہبی سماجی تشدد” کے خلاف یک روزہ کانفرنس اور سمپوزیم منعقد کرنے جا رہا ہے جس میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مندوبین شریک ہوں گے. آئی آئی ایچ سی کے ڈائریکٹر پروفیسر سید لیاقت حسین معینی (اجمیر شریف) نے بتایا کہ سمپوزیم کا مقصد ماہرین مذہب و سیاست ، تعمیری منصوبہ سازوں، ماہرین تعلیم ، اسلامی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی انتہا پسندی اور گھریلو سماجی مذہبی تشدد سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور دونوں دیشوں کے بعد گھریلو تشدد کے مختلف پہلوؤں جائزہ لے کر روک تھام پر گفتگو کی جا سکے. پروفیسر معینی نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات آج کے نہیں بلکہ 1971 سے ہی ہر سطح پر قائم ہیں۔ اس لئے یہ کانفرنس سابقہ تعلقات اور اعتماد سازی کو مزید فروغ دے گی۔
کانفرنس و سمپوزیم کے کنوینر مولانا محمد ظفر الدین برکاتی نے بتایا کہ ٢٠،اکتوبر جمعہ ، دو پہر تین بجے سے شام ساڑھے پانج بجے تک، ایوان غالب ماتا سندری روڈ نئی دہلی میں کانفرنس ہوگی اور جمعہ کے دن ہی شام چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے شب تک انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر لودھی روڈ نئی دہلی میں سمپوزیم منعقد ہوگا جس میں بنگلہ دیش سے ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بنگلہ دیش اسلامک فرنٹ، محمد ابو طالب بلال صاحب ایسوسی ایٹ ایڈیٹر چٹا گانگ بنگلہ دیشی اخبار “ڈیلی پورودیش” و پرنسپل سٹی کارپوریشن کالج چٹا گرام، عمران حسین توسر صاحب سماجی کارکن و صحافی و بنگلہ دیش اسلامی چھاتر سینا کے سابق مرکزی جنرل سکریٹری، یہ “بوئ سوئ پرکاشن” کے بانی سربراہ اور “حق کتابوی” بنگلہ دیش ، منطقہ ڈھاکہ کے علاقائی رابطہ کار بھی ہیں اور ہند بنگلہ دیش کے مشترکہ جریدے “صوفی” کے رکن مدیر ہیں جب کہ ہندوستان سے پیر فرید احمد نظامی سید بخاری صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء
، پروفیسر غلام یحییٰ انجم مصباحی سینئر پروفیسر شعبہ علوم اسلامی ہمدرد یونیورسٹی، انجم صاحب انڈو اسلامک ہیریٹیج سینٹر دہلی کے اعزازی ڈائریکٹر بھی ہیں، پروفیسر اختر الواسع صاحب پدم شری ایوارڈ یافتہ معروف و مقبول مسلم اسکالر، مفتی اشفاق حسین قادری چیئرمین آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام دہلی اور ڈاکٹر عبدالواحد نظیر اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی اور معروف صوفی شاعر ہیں۔
ڈاکٹر شجاعت علی قادری چیئرمین ایم ایس او آف انڈیا دہلی اور مولانا مدثر اشرفی کل ہند صدر ایم ایس او نے بتایا کہ دیگر پندرہ بیس اہم دانشور مہمان بھی سمپوزیم میں شامل ہوں گے اور اپنے تجربات و معلومات کی روشنی میں اپنے مشورے سے نوازیں گے.