افطار سماجی ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے: سندیپ دکشت

Iftar promotes social harmony and mutual brotherhood: Sandeep Dikshit

افطار سماجی ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے: سندیپ دکشت

نئی دہلی: آئی آئی سی سی نئی دہلی میں محمد ارشاد احمد سینئر ایڈوکیٹ، لائف ممبر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر اور سابق صدر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی طرف سے افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے افطار پارٹی میں شرکت کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔ خاص طور پر سابق ممبر پارلیمنٹ سندیپ دکشت نے کہا کہ افطار سے سماجی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کو پیار کی ضرورت ہے۔ سراج الدین قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہم سب کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مدد کریں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس اور پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں تمام بھائیوں کے لیے مل کر دعا کرنی چاہیے تاکہ ملک سے نفرت کا ماحول ختم ہو اور ہر کوئی ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے زندگی گزارے۔
اس موقع پر سینئر ایڈووکیٹ ارشاد احمد نے کہا کہ رمضان عبادات اور نیکیوں کا مہینہ ہے۔ جو دوسروں کی مدد کرتا ہے اور خوشی اور غم میں ان کے ساتھ رہتا ہے وہ اللہ کے نیک بندوں میں شمار ہوتا ہے۔تقریب میں پر پرواز میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر محمد شمیم خان، آصف حبیب، جاوید رحمانی ایڈیٹر ان چیف جرنلزم ٹوڈے گروپ، سینئر صحافی ایم۔ رحمت اللہ، سماجی کارکن جاوید اقبال خان، انجینئر ساجد علی، دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں اور دیگر نے شرکت کی۔اس کے علاوہ محمد نجم الدین نجمی، ادریس احمد، کانگریس لیڈر پرویز عالم، ڈاکٹر محمد عادل سی ایم او ڈاکٹر ہیڈگیوار ہسپتال، دہلی حکومت، وارث احمد خان اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے دیگر اراکین بڑی تعداد موجود تھے۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment