غریبوں اور ضرورتمندوں میں راشن اور مٹھائیاں تقسیم
نئی دہلی: سابق بیوروکریٹ اور بی جے پی لیڈر اجے پرکاش پاٹھک نے ہولی اور اپنی سالگرہ کے موقع پر غریب بچوں میں مٹھائی اور اناج تقسیم کئے۔ایک سیاستدان کی سالگرہ اس طرح منانا علاقے میں موضوع بحث بن گیا ہے۔حال ہی میں اجے پرکاش پاٹھک نے گاؤں میں گھوم کر غریب بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ان کے گھروں پر ہولی منانے کے لیے اناج بھی دیا، اس کے علاوہ گاؤں والوں کو وزیر اعظم کی مفت کھانے کی اسکیم کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پاٹھک تقریباً ڈیڑھ دہائی سے سماجی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔اپنے ٹرسٹ کے ذریعے وہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کی کچھ اسکیمیں چمپارن میں بہت مشہور ہوئیں۔اسی سلسلے میں انہوں نے ٹرسٹ کی طرف سے غریبوں میں مٹھائیاں اور اناج تقسیم کئے۔
واضح رہے کہ اجے پرکاش پاٹھک اب چمپارن کے ہر گاؤں میں جا کر لوگوں کو مودی حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ مضبوط گاؤں اور خواتین کے روزگار کے بارے میں بھی لوگوں سے بات کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ایم کی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا میں بہت کچھ ہے۔