کیا لال قلعہ سے یہ مودی جی کی آخری تقریر تھی؟ گھبراہٹ، لڑکھڑاہٹ اور انانیت کی ملغوبہ تھی عبدالعزیز لال قلعہ کی تقریر سے پہلے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر نریندر مودی نے دو گھنٹے 13منٹ تقریر کی تھی۔ یہ تقریر بھی کسی پارلیمنٹ سیشن کی تقریر کے بجائے کسی ریلی یا جلسہ گاہ کی تقریر معلوم ہوتی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ راہل گاندھی کی تقریر کے جواب میں ان سے کچھ بن نہیں پڑ رہا ہے کہ کیا کہیں اور کیا نہ کہیں۔ وہ تقریر…
Category: اردو
یومِ آزادی
یومِ آزادی عبدالعزیز 15اگست 1947ء کو ہندستان کو برطانوی جبر و ظلم سے آزادی ملی۔ برطانیہ کے انگریز باشندے سات سمندر پار رہتے تھے مگر ہندستان کے عوام و خواص پر حکمرانی کرتے تھے۔ آزادی کی جنگ 1857ء سے بہت پہلے شروع ہوئی۔ مغل بادشاہوں کا زوال ملک کی غلامی کا سبب بنا۔ سلطنت مغلیہ کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے انگریزوں کی بالا دستی کے خلاف جدوجہد کی۔ اس وقت کے دیگر راجہ مہاراجہ نے بہادر شاہ ظفر کا ساتھ دیا۔ اس طرح آزادی کی جنگ کانگریس پارٹی…
مغربی دہلی کی معروف سماجی ورفاہی شخصیت عالی جناب سیٹھ انسان علی قادری زیارت حرمین شریفین کے مبارک سفر پر روانہ
پھرکرم ہوگیا،میں مدینے چلا۔ مغربی دہلی کی معروف سماجی ورفاہی شخصیت عالی جناب سیٹھ انسان علی قادری زیارت حرمین شریفین کے مبارک سفر پر روانہ مغربی دہلی کی معروف سماجی ورفاہی شخصیت عالی جناب سیٹھ انسان علی قادری مع والدین کریمین ،اہلیہ محترمہ اور چھوٹی بہو(ساکن رنہولا،نان گلوئی)زیارت حرمین شریفین کے لیے کل مورخہ4/اگست 2023بعد نماز جمعہ روانہ ہورہے ہیں،جس سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کاماحول ہے،موصوف کی اس سعادت مندی پر ہر طرف سے مبارک بادی کاسلسلہ جاری ہے،معروف سماجی وسیاسی کارکن اور کانگریس پارٹی کے قدیم خدمتگارمحترم…
اے ایم پی نے ٩ اور ١٠ ستمبر کو کولکاتا، مغربی بنگال میں اپنی ایسٹ انڈیا این جی او کانفرنس کا اعلان کیا۔
اے ایم پی نے ٩ اور ١٠ ستمبر کو کولکتہ، مغربی بنگال میں اپنی ایسٹ انڈیا این جی او کانفرنس کا اعلان کیا۔ اے ایم پی کہ وفد نے دہلی میں ایسٹ انڈیا کے مختلف ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ ملک بھر کے اقلیتی اداروں اور سماجی تنظیموں (این جی اوز) کو معاشرے کی ترقی کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے – عامر ادریسی، صدر – اے ایم پی (پریس ریلیز) ، ٢ اگست ، سماجی کارکنان اور تنظیمیں کسی بھی کمیونٹی کا چہرہ، ریڑھ کی ہڈی اور اثاثے ہوتے ہیں،…
جماعت اسلامی ہند کے وفد نے فساد زدہ گروگرام کا دورہ کیا اور فوری امن بحالی کا مطالبہ کیا
جماعت اسلامی ہند کے وفد نے فساد زدہ گروگرام کا دورہ کیا اور فوری امن بحالی کا مطالبہ کیا نئی دہلی: ” جماعت اسلامی ہند کے نیشنل سکریٹری مولانا شفیع مدنی کی قیادت میں ایک وفد نے ہریانہ کےفساد سے متاثرہ علاقہ گروگرام کا دورہ کیا اور وہاں بڑے پیمانے پر ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس وفد میں جماعت کے عہدیداران میں انعام الرحمن، ندیم خاں اور لئیق احمد خان شامل تھے۔ وفد نے گروگرام کی پولیس کمشنر محترمہ کالا رام چندرن سے ملاقات…
ہریانہ کے فرقہ وارانہ فسادات قابل مذمت
ہریانہ کے فرقہ وارانہ فسادات قابل مذمت: جماعت اسلامی ہند نئی دہلی: ”ہریانہ میں پیدا ہونے والی فرقہ وارانہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ عبادت گاہوں پر حملے اور بے گناہوں کو قتل اور زخمی کیا جارہا ہے۔ وہاں یہ صورت حال تب پیدا ہوئی جب وشو ہندو پریشد کا جلوس نکالا گیا تھا۔یہی جلوس’نوح‘ اور’سوہنا‘میں تشدد کا سبب بنا جس میں دو ہوم گارڈ اور ایک مسجد کے امام سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ حکومت کو جلد از جلد اس صورت حال پر قابو کرنا چاہئے اور اس کو یقینی…
وفد کو پولیس فورس نے سوہنا روڈ جانے سے روکا
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا وفد گڑگاؤں پہنچا گزشتہ روز ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا ایک وفد جس میں دہلی اسٹیٹ آرگنائزیشن سکریٹری محمد عارف اخلاق، ضلع صدر جنوبی دہلی نثار احمد خان، اوکھلا انچارج احسن فیروزآبادی، فریٹرنٹی موومنٹ کے جنرل سکریٹری لبیب بشیر، اوکھلا ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد شفیق، گڑگاؤں کے حالات کا جائزہ لینے اور جامع مسجد انجمن کہ نائب امام شہید مولانا سعد صاحب کے گھر والوں سے ملاقات کرنے کے لیے سیکٹر 57 پہنچے، پارٹی وفد نے سیکٹر -57 پہنچ کر دیکھا کہ نہ صرف…
لوگ آئی او سی کی خدمات سے ہو رہے ہیں مستفید، حاجیوں نے آئی او سی کے خدمات کی سراہنا کی
لوگ آئی او سی کی خدمات سے ہو رہے ہیں مستفید، حاجیوں نے آئی او سی کے خدمات کی سراہنا کی نئی دہلی: حج کے دوران لوگوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ آئی او سی کی پیلی جیکٹس پہنے اور دلوں پر ہندوستانی پرچم کا نشان لیے ہوئے، پانی اور کھانے کی اشیاء تقسیم کرکے ودیگر مختلف حکمت عملیوں کے ساتھ لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں، گرمی کی وجہ سے تھکے ہوئے حاجیوں پر پانی چھڑکنا، ہاتھ پکڑے ہوئے، وہیل چیئر کے ذریعہ ضعیف، معذور اور بے سہارا لوگوں…
چلتی ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیر انسانی اور مذموم عمل
چلتی ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیر انسانی اور مذموم عمل: جماعت اسلامی ہند نئی دہلی: ”انڈین ریلویز پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)کے ایک کانسٹیبل کے ذریعہ چلتی ٹرین میں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں اور آر پی ایف کے ایک آفیسر کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دینا انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی ایک گھناؤنا جرم تھا جس میں ملزم…
خانقاہ عالیہ اشرفیہ مسعودیہ،بٹلہ ہاؤس میں ذکر شہدائے کربلا کا انعقاد
خانقاہ عالیہ اشرفیہ مسعودیہ،بٹلہ ہاؤس میں ذکر شہدائے کربلا کا انعقاد دہلی شریف کے مختلف خطوں سے سینکڑوںوں عوام اہل سنت وعاشقان شہدائے کربلا اوردرجنوں علما وحفاظ وقرا اورائمہ مساجدکی شرکت نئی دہلی۔خانقاہ عالیہ اشرفیہ مسعودیہ،بٹلہ ہاؤس میں بعد نمازمغرب تلاوت قرآن پاک سے محفل سے مجلس شہدائے کربلا کاآغاز ہوا،اس کے بعد مداحان رسالت نے نعت ومنقبت کے نذرانے پیش کیے،آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی نمائندگی کے لیے مولاناعظیم اشرف اشرفی اورجناب محمد اشرف سی اے بورڈاور محمد حسین شیرانی آفس سکریٹری موجود تھے۔ نعت ومنقبت کے…