سمبت پاترا نے آپ پر اور آتشی نے ای ڈی اور بی جے پی پر سادھا نشانہ
نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ای ڈی کے سمن پر پیش نہ ہونے پر پریس کانفرنس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ کیجریوال سمن کے نام پر ڈرا رہے ہیں،ضمانت کو راحت سمجھنے کی کوشش نہ کریں وہ نو سمن پر 18 بہانے استعمال کررہے ہیں اور شب وروز پریس کانفرنس کرنے والے سمن سے بھاگ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اروند کیجریوال ایک بھی سمن کا پاس ولحاظ نہیں رکھابلکہ تکنیکی بہانے بنا رہے ہیں اب ان کے بہانے چلنے والے نہیں ہیں۔ کیجریوال کو نو سمن جاری ہوئے ہیں اور وہ 18 بہانے بنارہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران سمبت پاترا نے کہا کہ”اگر آپ کو شک ہے تو سمن بھیجیں اور آپ تحقیقات کرائیں“، جوروزانہ پریس کانفرنس کرتے تھے اور کہتے تھے۔ آج وہ لوگ سمن سے بھاگ رہے ہیں اور سمن سے ڈررہے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ میں نو سمن بھیجے گئے ہیں لیکن ایک سمن بھی حاضر نہیں ہوئے۔ تفتیشی ایجنسیاں دستاویزات کی بنیاد پر کام کرتی ہیں اورثبوت ہمیشہ کہیں نہ کہیں چھوٹ ہی جاتے ہیں۔
دہلی کے وزیر خزانہ آتشی نے منگل کو ایک بار پھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کی طرف سے کل ایک پریس ریلیز جاری کی گئی تھی۔ پریس ریلیز جاری کرکے ای ڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ آپ نے رشوت لی ہے۔اروند کیجریوال اور منیش سیسودیا نے 100 کروڑ کی رشوت لی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ای ڈی اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھا چکی ہے اور سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں اسے مسترد کر دیا ہے۔ پھر ای ڈی کل ایک پریس ریلیز کے ذریعے اس پر کیوں اضافہ کر رہی ہے؟ ای ڈی پریس ریلیز کیوں جاری کررہی ہے؟ کیا یہ سیاسی جماعت ہے؟ وہ بھی ایسے الزامات پر پریس ریلیز جاری کر رہے ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)صرف وزیر اعظم مودی کا سیاسی ہتھیار بن کر رہ گئی ہے اور نریندر مودی کو اروند کیجریوال سے ڈر لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ای ڈی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور پریس ریلیز کے ذریعے اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔