بھائی تیج سنگھ اور ایڈوکیٹ محمود پراچہ کو پولس نے حراست میں لیا
نئی دہلی ۔آ ج 14 اپریل 2023 کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یومِ پیدائش کے موقع پر سپریم کورٹ کے سامنے آئین کی تحفظ کے لیے احتجاج کرتے ہوئے قومی صدر امبیڈکر سماج پارٹی بھائی تیج سنگھ، قومی جنرل سکریٹری شبنم سنگھ اور ایڈوکیٹ محمود پرا چہ کے ساتھ سینکڑوں امبیڈکر سماج پارٹی کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور تھانے لے گئی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے بھائی تيج سنگھ نے کہا کہ ہمیں گرفتار کرکے ہماری آواز کو دبا نہیں سکتے آئین کی تحفّظ کے لئے ہمارا سنگھرش جاری رہے گا کیونکہ ہم امبیڈکر وادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بد ترہیں ملک کا ایک بڑا طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہے اور وہیں دوسری طرف ملک کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔
تادم تحریر پولس نے حراست میں لے گئے لوگوں کو رہا نہیں کیا ہے ۔
واضح ہو کہ پٹیالہ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک آئین بچاؤ مارچ ایڈوکیٹ محمود پرا چہ اور بھائی تيج سنگھ کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں آئین حمایتی جمع ہوئے تھے ۔