بی ایس پی کو بڑا جھٹکا، ایم پی سنگیتا آزاد بی جے پی میں شامل
نئی دہلی۔(دی کوریج)۴۲۰۲لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اعلان کے بعد بی ایس پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی ایس پی ممبر پارلیامنٹ سنگیتا آزاد آج بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ سنگیتا آزاد نے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کی رکنیت لے لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے شوہر سابق ایم ایل اے آزاد ارمردان بھی بی جے پی میں شمولیت اختیات کر لی ہے۔ اس دوران اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور ریاستی صدر بھوپیندر چودھری موجود تھے۔
واضح ہو کہ سنگیتا آزاد رائے بریلی کی لال گنج لوک سبھا سیٹ سے بی ایس پی کی رکن پارلیامنٹ ہیں۔سنگیتا آزاد کے بی جے پی میں شامل ہونے پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے کہا کہ سنگیتا آزاد کو آج خود کو حقیقی معنوں میں آزاد سمجھ رہی ہونگی۔ اب وہ پی ایم نریندرمودی کی قیادت میں کام کرنے آئی ہیں۔ اسی دوران سپریم کورٹ کے وکیل سیام کشواہا بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ سیما کشواہا نے نربھیا کیس میں نربھیا کی ماں کی وکیل کے طور پر برسوں تک سپریم کورٹ میں مقدمہ کی پیروی کی تھی۔
پارٹی میں شامل ہونے کے بعد بی ایس پی ایم پی سنگیتا آزاد، پارٹی لیڈر آزاد ارمردان اور سپریم کورٹ کی وکیل سیما سمردھی کشواہانے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی۔