نئی دہلی: وارڈنمبر’188‘ ابوالفضل سے مجلس کے امیدوار فضل عارف سیفی نے کہا کہ وارڈ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کچھ بھی نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے، عام آدمی پارٹی کے کونسلر نے کوئی بھی وعدہ پورا کیوں نہیں کیا۔ انھوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوڑاگھر بنانے کا وعدہ کیوں نہیں پوراہوا؟،دھول ختم کرنے کے وعدے کا کیا ہوا،روازانہ صفائی کیوں نہیں ہو ئی،گھر گھر سے کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں آج تک کیوں نہیں لگی؟،نالیوں کی صفائی کیو ں نہیں ہوئی، ایم سی ڈی اسکولوں کی حالت ابتر کیوں ہے ، ڈینگوسے لوگوں کی جانیں جاتی رہی لیکن فوگنگ مشینیں کیوں چلائی نہیں گئیں؟
عارف سیفی نے کہا کہ اے اے پی کونسلر نے الیکشن کے وقت تمام مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا الیکشن میں کامیابی کے بعد انھوں نے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے اور ہر گز مایوس نہیں کریں گے، اس بار مجھے ایک موقع ضروردیں۔