97واں سالانہ عرس قاسمی افق برکاتیت پر قران السعدین یعنی انعام نوری،برکاتی،قادری
بتاریخ:10/11/12/13/نومبر بروز جمعرات،جمعہ،سنیچر،اتوار
بمقام: خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف ضلع ایٹہ یوپی
آپ کی صحت وسلامتی کے دعا گو
پروفیسر سید محمد امین قادری برکاتی،خلف وجانشین سید حسن میاں قادری صاحب سجادہ خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف ضلع ایٹہ یوپی
سید نجیب حیدر نوری برکاتی (ناظم عرس شریف)سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف ضلع ایٹہ یوپی
(مولانا)سید محمد میاں قادری برکاتی ولی عہد سجادہ خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف ضلع ایٹہ یوپی
ہر سال کی امسال بھی روایتی شان وشوکت کے ساتھ بین الاقوامی شہرت کی حامل عظیم روحانی مرکز خانقاہ عالیہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ شریف ضلع ایٹہ یوپی میں چار روزہ عرس قادری برکاتی کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ملک کے کو نے کونے سے عوام اہل سنت،محبان اہل بیت رسالت،جانثاران قادریت ورضویت نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے بارگاہ شاہ ابولقاسم رحمۃ اللہ علیہ نیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع سے بھاری تعداد میں علمائے اہل سنت،شعرائے اسلام،مداحان رسالت،مدرسین وملمین،ارباب سیاست وصحافت،اصحاب سیف وقلم،مسند نشینان دارالافتا،سجادگان وخدام ذوق وشوق کے ساتھ عرس برکاتی میں شرکت کیا۔