اوکھلا میں بس شیلٹر (بس اسٹینڈ) نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا
نئی دہلی (پریس ریلیز)احسن فیروزابادی انچارج اوکھلا اسمبلی دلی نے اوکھلا کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ اوکھلا گاؤں کے چار بڑے بس اسٹاپ کالندی کنج 9 نمبر پارک، ابوالفضل انکلیو ٹھوکر نمبر 3، بٹلہ ہاؤس اسٹینڈ اور تکون پارک ہیںان جگہوں سے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے لوگ شامل ہیں، دفاتر، کالج، اسکول اور مارکیٹنگ کے لیے بسوں میں سوار ہوتے ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ ان چار مقامات پر کوئی بس شیلٹر (بس اسٹینڈ) نہیں ہے۔ اچانک بارش یا چلچلاتی دھوپ کی صورت میں سب کو کھلے آسمان تلے بسوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
جناب احسن فیروزابادی نے کہا کہ کالندی کنج 9 نمبر پارک پر بس ٹرمینل ہے لیکن بس ڈرائیور اور بس کنڈکٹر کے لیے نہ رکنے کا انتظام ہے اور نہ ہی کوئی انکوائری بوتھ ہے۔جناب احسن فیروزآباد نے بتایا کہ پہلے بٹلہ ہاؤس اسٹینڈ پر بس شیلٹر ہوا کرتا تھا لیکن وہ بھی بہت پہلے ہٹا دیا گیا اور اس کے بالکل سامنے پولیس بوتھ بنایا گیا، حالانکہ اس جگہ ایک اور بس شیلٹر بنایا جانا تھا۔اتنے بڑے علاقے میں صرف ایک ہی بس شیلٹر ہے جو کہ اوکھلا ہیڈ پر بنا ہوا ہے مگر اتنے بڑے علاقے کے لیے صرف ایک بش شیلٹر کافی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اوکھلا کے سیاست دانوں کو عوام کے ان مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، اسی لیے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اوکھلا اسمبلی کا ایک وفد وزیر ٹرانسپورٹ محترم کیلاش گہلوت سے ملاقات کریگا اور انہیں ان تمام مسائل کے بارے میں آگاہ کریگا اور جلد از جلد اوکھلا کے ان چار مقامات پر بس شیلٹرز بنائے جانے کا مطالبہ کریگا, تاکہ مقامی لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔
جاری کر دہ
میڈیا کو آرڈی نیٹر