*ناز ہربل فارمیسی کے ایم۔ ڈی حکیم اعجازاحمد اعجازی نے دلی مبارکباد پیش کی*
نئی دہلی (پریس ریلیز) : محمّد ساجد قمر (ٹیچر گورنمنٹ پرائمری اسکول، ایم سی ڈی کالونی، عثمان پور، دہلی) کو “ٹیچرس ڈے” کے موقع پر تعلیمی میدان میں قابل ذکر کام اور عمدہ خدمات کے لئے وزیر تعلیم، حکومت دہلی محترمہ آتیشی مار لینا کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کا اہتمام ایم سی ڈی ناگرک سنٹر، نئی دہلی میں ہوا تھا۔ پروگرام میں موصوفہ وزیر تعلیم کے علاوہ دہلی کے میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائی، ڈپٹی میئر آف دہلی آل محمد اقبال، لیڈر آف دا ہاؤس اِن ایم سی ڈی مکیش گوئل، کمشنر ایم سی ڈی (آئی۔ اے۔ ایس) گنیش بھارتی، ایڈیشنل کمشنر آف ایم سی ڈی وکاس ترپاٹھی اور وزارات تعلیم کے افسران شامل تھے۔ ان معزز افراد کی موجودگی میں محمد ساجد قمر کو مومنٹو، توصیفی سند اور ہدیہ گل پیش کیے گئے۔ پروگرام میں شہر کی معزز شخصیات بھی شامل تھیں۔
اس اہم موقع پر یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اُڈما) کے شعبہ پریس اینڈ میڈیا کے چیف اور یونانی دواساز کمپنی ناز ہربل فارمیسی کے ایم۔ ڈی حکیم اعجاز احمد اعجازی دربھنگوی نے ایوارڈ سے نوازے جانے پر محمّد ساجد قمر کو دلی مبارکباد پیش کی اور اپنی مسرّت و شادمانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہر تعلیم، سیاستداں اور ہمارے ملک کے تیسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر نے استاد کی شان و عظمت اور اہمیّت کے حوالے سے فرمایا تھا کہ “جب کسی بچے کے مستقبل سے دنیا نا امید ہو جائے تو صرف دو دلوں میں اس بچے کے لیے امید باقی رہ جاتی ہے، ایک اس بچّے کی ماں اور دوسرا ایک اچھا استاد۔” موصوف نے مزید کہا کہ استاد کسی بھی قوم یا معاشرے کا معمار ہوتا ہے۔ محمد ساجد 23 سالوں سے ایم۔سی۔ڈی اسکول میں اپنی بیش بہا خدمات دے رہے ہیں، ان کا تعلق صوبہ بہار کے گاؤں عالم نگر ککورہا، ضلع۔ دربھنگہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے یہاں تک کا سفر طے کیا ہے اور درس و تدریس کے میدان میں انکی قابل ذکر خدمات کے اعتراف میں وزیر تعلیم نے اعزاز سے سرفراز فرمایا ہے۔
مبارکباد پیش کرنے والوں میں حکیم مولانا محمّد مرتضٰی دہلوی،ماسٹر جنید عالم، محمّد علیم اللّٰہ، عطاءالرّب، وقار احمد اعجازی، محمّد منظر عالم (پرنسپل۔ بھارتی پبلک اسکول، ککورہا)، محمّد قمر عالم (سماجی کارکن) اور شوبھت کمار جھا کے نام قابل ذکر ہیں۔